جمہوریۂ آذربائجان کے نقدی ورق پر فارسی شاعر نظامی گنجوی کی تصویر

حسان خان

لائبریرین
شعرِ فارسی کی تاریخ کے عظیم ترین داستان سرا مثنوی نویس شاعر جنابِ نظامی گنجَوی کی زندگی شہرِ گنجہ میں گُذری تھی اور اُسی شہر میں وہ مدفون ہیں، جو فی زمانِنا جمہوریۂ آذربائجان میں واقع ہے۔ جمہوریۂ آذربائجان میں نظامی گنجوی کی بِسیار تعظیم کی جاتی ہے، اور اُن کو آذربائجان اور آذربائجانی ادبیات کی تاریخ کا اِک اہم ترین نام جانا جاتا ہے۔ جمہوریۂ آذربائجان میں ۱۹۹۳ء سے ۲۰۰۶ء تک رائج ۵۰۰ منات کے نقدی ورق کے پیشیں حِصّے پر نظامی گنجوی کی تخیُّلی تصویر بنی ہوئی تھی، جو جمہوریۂ آذربائجان میں اُن کے والا احترام کا شاہِد ہے۔

1807_560379114e81570L.jpg


اِس کے علاوہ، جمہوریۂ آذربائجان میں ۲۰۰۸ء میں نظامی گنجوی کی یاد میں ۱۰۰ منات کی مالیت کا ایک یادگاری سِکّہ بھی جاری کیا گیا تھا۔
36_normal.png
 
Top