جمہوریۂ آذربائجان کے قریے 'اردَبیلہ' کی زندگی

حسان خان

لائبریرین
قریۂ 'اردَبیلہ' ایرانی سرحد کے ساتھ واقع جمہوریۂ آذربائجان کے ضلعے 'لریک' میں واقع ہے۔
اردَبیلہ کے اکثر خاندان معاشرتی مشکلات کے باعث اِس جگہ سے کوچ کر گئے ہیں۔ باقی ماندہ خاندان مویشی پروری و گوسفند پروری سے اسبابِ معاش مہیا کرتے ہیں۔ قریے میں قدرتی گیس کی خطِّ نالی (پائپ لائن) موجود نہ ہونے کے سبب یہاں کے مردُم تا حال لکڑیوں سے جلنے والے چولہوں سے اپنے گھروں کو گرم کرتے اور غذا تیار کرتے ہیں۔


ضلعِ لریک کا محلِ وقوع:
Azerbaijan-Lerik.png


تاریخ: ۱۷ جنوری ۲۰۱۷ء
متن اور تصاویر کا ماخذ
تُرکی متن کا ترجمہ میں نے کیا ہے۔


شام کے وقت قریے کا ایک باشندہ اپنی گوسفندوں کو چراگاہ سے قریے کی طرف لے جا رہا ہے۔
33ECB713-E7B3-4E90-B3AB-1DBCAB3CD209_w987_s_s.jpg


قریے کے کوہستانی قطعۂ زمین پر واقع ہونے کی وجہ سے شاہراہ سے براہِ راست قریے میں داخل ہونا ایک مشکل مسئلہ ہے۔
E595ADE8-8771-4DA4-90C4-2B9040AED47A_w987_s_s.jpg


یوسف پانچ سال کا ہے، بھلے ہی اُس نے مکتب میں قدم نہ رکھے ہوں، لیکن وہ اسپ سواری اور حیوانوں کی پرورش کرنا بخوبی جانتا ہے۔
6E07FA05-1ECD-47D7-BC61-27F6BAAD45B7_w987_s_s.jpg


رمیز دائی (ماموں) نے قریے کو ترک کر دینے والے ۳۰ خاندانوں کی طرح اپنے گھر کو ترک نہیں کیا ہے۔ وہ اپنے معاشی وسائل میں اضافہ کرتے ہوئے تمام عمر اِس قریے میں زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔
2F5EC4AB-541E-4B79-B4D0-68A001634BCD_w987_s_s.jpg


رمیز دائی، جو سابقاً قریے کے رئیسِ بلدیہ کے طور پر کام کر چکے ہیں، بتاتے ہیں کہ قریے میں اِس وقت ۱۵ خاندان بچے ہیں۔ باقی ۳۰ خاندان معاشرتی مشکلات کے باعث قریے سے کوچ کر گئے ہیں۔
B26FA93C-3DDA-49C6-B893-7BDB9E8D57C6_w987_s_s.jpg


ضلعِ لریک کا قریۂ اردَبیلہ دور دراز کوہوں کے درمیان واقع ہے اور یہاں کے ساکنین کا پیشہ اساساً مویشی پروری و گوسفند پروری ہے۔
4FF56783-8364-4D8F-8312-A649B85AFE0B_w987_s_s.jpg


اردَبیلہ کا ایک رہائشی علی الصبح اپنے جانوروں کو چراگاہ لے جا رہا ہے۔
232CEEAC-33FE-44BD-8A1E-703A7EE68A16_w987_s_s.jpg


ہر طرف سے کوہوں اور جنگلوں سے گِھرے اِس قریے میں گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت ۲۵ ہوتا ہے، جو سردیوں میں منفی ۱۵ کے آس پاس تک گر جاتا ہے۔
826E235C-C86F-4557-B554-C27A299AACCB_w987_s_s.jpg


قریے میں قدرتی گیس کی خطِّ نالی (پائپ لائن) موجود نہ ہونے کے سبب یہاں کے مردُم تا حال لکڑیوں سے جلنے والے چولہوں سے اپنے گھروں کو گرم کرتے اور غذا تیار کرتے ہیں۔
51606FF8-483C-4CC2-9649-A75BEC3312E6_w987_s_s.jpg


'اردَبیلہ' ضلع لریک کے قریۂ 'کِیره‌وُود' کی انتظامی علاقائی اکائی میں واقع ایک قریہ ہے۔
8918B7C2-2444-40AB-80EF-4914B821F529_w987_s_s.jpg


'اردبَیلہ' مویشی پروری کے لیے مناسب جگہ پر واقع ہے اور قریے کے لیے قدرتی چشموں کا آب قابلِ رسائی ہے۔
15722069-C248-4FDD-A4A1-7AB6BD08BFE8_w987_s_s.jpg


ضلعِ لریک کے قریے کوہوں کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے جدا ہیں اور اکثر قریوں میں راستے اور سفر کی مشکل موجود ہے۔
8797F893-6321-46C4-9A52-3B2233109D68_w987_s_s.jpg


قریے میں ایک خاتون علی الصبح جانوروں کا گوبر صاف کر رہی ہے۔
EC7BEA03-81F2-4F93-AA40-413E56C6D024_w987_s_s.jpg


سرکاروں منابع میں درج ہے کہ قریے کو ایرانی آذربائجان کے اردَبیل خِطّے سے آنے والے خاندانوں نے آباد کیا تھا۔
6A24F29F-560F-4C3D-8BE1-2984001C1865_w987_s_s.jpg

ختم شد!
 
آخری تدوین:
Top