جملہ 1.0.11 کی لینگویج فائلز کا اردو ترجمہ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو،

میں اس پوسٹ میں جملہ ورژن 1.0.11 کی لینگویج فائلز کا اردو ترجمہ پوسٹ کر رہا ہوں۔ آپ دوستوں سے اور خاص طور پر اردو ترجمہ ٹیم کے کاربرداران سے نظرثانی کی درخواست ہے۔

شکریہ
 

Attachments

  • joomla_1.0.11_urdu_language_files_940.zip
    10.2 KB · مناظر: 53

دوست

محفلین
اس سلسلے میں مابدولت حاضر ہیں۔
لینکس کا ترجمہ میری راہ تک رہا ہے اور نعمان 3یسرے دن آموجود ہوتے ہیں استفسار کے ساتھ اور میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink: :wink:
خیر۔۔
ایسا ہے کہ میں انھیں اتار کر دیکھ لیتا ہوں بطور نظر ثانی۔ نعمان یا کسی اور ویلے کو یہ دعوٰی ہے تو وہ جواب دے میں ورڈپریس کے ترجمے کی فائل مہیا کرکے انھیں پرسکون کرسکتا ہوں۔ ماشاءاللہ بارہ سو سے زیادہ ڈوروں کے ساتھ اس فائل کی نظر ثانی کرتے ہوئے ایک بار مَت ٹھکانے آجائے گی۔
:twisted: :twisted:
 

دوست

محفلین
کیا اس کی اصلی فائلیں بھی مل سکتی ہیں؟؟؟
مجھے شک ہے کہ آپ کے کچھ تراجم پرانے ہیں جبکہ ہم کچھ نئے تراجم پر متفق ہوچکے ہیں۔ چناچہ انگریزی دیکھ کر میں اس میں مناسب تبدیلیاں کرسکوں گا۔
 

نعمان

محفلین
شاکر چند نہیں کئی ڈوروں میں پرانے ترجمے استعمال ہوئے ہیں انہیں سب کو دیکھئے گا۔ کچھ نئی اصطلاحیں بھی استعمال ہوئی ہیں۔ انہیں بھی ترجمہ مطلوب ہے میں رپورٹ کیجئے گا۔ نبیل کیا آپ نے جملہ آزمائش کے لئے کہیں نصب کررکھا ہے؟ اگر ایسا ہے تو شاکر کو اس تک رسائی دیں تاکہ وہ ساتھ ساتھ آزماتے بھی رہیں۔

شاکر کم از کم رمضان میں جی ڈی ایم تو ترجمہ کر ہی دو۔
 

دوست

محفلین
مجھے انگریزی فائل درکار ہوگی اس کے بغیر کام کا مزہ نہیں آئے گا۔
جی ڈی ایم ہوجائے گا یار ٹینشن نہ لو۔ اور رمضان میں ہی ہوجائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان اور شاکر، میں نے ایک اور جگہ بتایا ہے کہ میرے گھر میں فی الحال انٹرنیٹ کا کنکشن نہیں ہے۔ جیسے ہی ڈی ایس ایل چالو ہوتا ہے، میں ایک ٹیسٹ انسٹایشن سیٹ اپ کرنے کی کوشش کروں گا۔

جہاں تک ترجمے کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں عرض کرتا چلوں کہ میں جملہ کہ لینگویج فائلز کا ایک سال قبل ترجمہ کر چکا تھا۔ اس وقت جملہ کا ورژن 1.0.4 تھا۔ میں نے صرف اس میں موجودہ ورژن کی مسنگ سٹرنگز کا ترجمہ کیا ہے اور ایک انسٹالیشن پیکج تیار کر دیا ہے۔
 

خرم

محفلین
بہت شکریہ نبیل بھائی۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے وگرنہ اگر خود سے یہ سب کچھ کرنا پڑے تو دانتوں‌پسینہ آ جائے۔
 
Top