جملہ کی تصاویر اردو میں

باسم

محفلین
یہ میں نے اردو جملہ کے فولڈروں "ٹمپلیٹس" اور "امیجز" کے اندر "بینرز" میں موجود تصویری فائلوں کو جو کہ فارسی اور انگریزی میں تھیں اردو میں کردیا ہے جس سے جملہ مکمل طور پر اردو میں نظر آئے گا ۔
نبیل بھائی سے گزارش ہے کہ جب تک کوئی انہیں مزید بہتر نہیں کرلیتا، اردو جملہ کے ڈاؤن لوڈ پیک میں شامل کرلیں۔
شکریہ
اردو جملہ ٹیمپلیٹ
بینرز
اردو جملہ بینرز
ہیڈر
header_short.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست۔ آج تو دوست کمالات پر اترے ہوئے ہیں۔ پہلے عبدالرحمٰن نے کلک کا ٹیوٹوریل پیش کیا اور عربی کے اسباق کے روابط دیے۔ اب باسم نے یہ گرافک کا تحفہ پیش کیا ہے۔ جزاک اللہ خیر باسم۔ میں آج (جرمنی کے وقت کے مطابق) شام کو ہی اردو جملہ ڈاؤنلوڈ اور اس کی ٹیسٹ انسٹالیشن کو اپڈیٹ کر دوں گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،
لگتا ہے کہ آجکل زمانہ چھپے رستموں کا آ گیا ہے۔
ویسے یہ اردو ویب کی برکتیں ہیں، جو باسم اور عبدالرحمن جیسے ممبرز کی صورت میں آہستہ آہستہ سامنے آ رہی ہیں۔
باسم۔۔۔۔ ایسے ہی بامقصد کاموں پر لگے رہیں۔ آپکے اس کارنامے پر شاید سب سے زیادہ خوشی مجھے ہو رہی ہے، اس لیے سب سے زیادہ شاباشی بھی میری طرف سے۔

ویسے آپ نے یہ کام کر کے جملہ میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ کیا اسکا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو جملہ بیسڈ ویب سائیٹ بنانے کا بھی تجربہ ہے؟
 

باسم

محفلین
شکریہ

ایک دفعہ پھر سب کا بہت شکریہ
مہوش بہن بطور خاص آپ کا
انشا اللہ آپکی بات پر عمل ہوگا
جملہ کو دیکھا بس پسند آگیا
مگر ابھی تک اردو میں استعمال نہیں کرسکا ہوں
کوئی فری ہوسٹ بتائیے تاکہ ایسا کرسکوں؟ بہت خواہش ہے مگر ابھی پوری نہیں ہوسکی
ایک فری ہوسٹ ملا تھا جس میں یہ انگریزی میں انسٹال تھا مگر لولا لنگڑا مزہ نہیں آیا کچھ انسٹال نہیں کرسکتے نہ ٹیمپلیٹ نہ زبان
باقی رستم گری کا سلسلہ جاری ہے
 
Top