جملہ میں ای میل تبدیل کرنا ہے

راج

محفلین
جملہ میں کونٹیکٹ فارم کو سبمٹ کرنے سے جو ای میل آتا ہے یا رجسٹریشن کے وقت جو میل آتا ہے اس کو تبدیل کرنا ہے تو کہاں سے کیا جاسکتا ہے- کیا کوئی اس بارے میں بتا سکتا ہے؟
 

فاتح

لائبریرین
فارمز کے لیے اگر کوئی ایکسٹینشن استعمال کر رہے ہیں (مثلاَ میں آرٹ فارمز استعمال کرتا ہوں) تو اس کمپونینٹ کے مینیجمنٹ یا سیٹنگز کے صفحہ پر جا کر وہاں جس فارم کے لیے تبدیلی چاہتے ہیں اس کے اندر جا کر اس کا ای میل ایڈریس تبدیل کر دیں۔ ہر ایکسٹینشن کی نظامت کا صفحہ جدا ہوتا ہے۔
اور اگر آپ ڈیفالٹ سیٹنگز استعمال کر رہے ہیں تو ای میل اسی ایڈریس پر آئے گی جو "یوزر مینیجر" میں صارف کا ای میل ہے۔ جملہ ایڈمنسٹریشن کے صفحہ پر "سائٹ" پر کلک کر کے "یوزر مینیجر" میں جائیں اور اس صارف (مثلاً ایڈمنسٹریٹر) کا ای میل ایڈریس تبدیل کر دیں۔
 
Top