جمال والا ،حسین صورت نظر تو آئے---------نور سعدیہ شیخ

نور وجدان

لائبریرین
جمال والا ،حسین صورت نظر تو آئے
مراد ہو پوری حسن سیرت نظر تو آئے

فگار دل ہوں، جلائے شعلہ مجھے سدا یہ!
جلن بڑھے ! نورِ حق بصیرت نظر تو آئے

لگاؤں حق کا میں دار پر چڑھ کے ایک نعرہ
مجھے زمانے کی اب حقارت نظر تو آئے

کہ نعش میری بہائی جائے جلا کے جب تک
دھواں مرا سب کو حق کی صورت نظر تو آئے​

کٹے مرا تن کہ خوں ' پڑھے میراکلمہ'' لا ''کا
کہ خواب میں بھی یہی عبارت نظر تو آئے

میں جو کہوں وہ عمل مری ذات کا بنے گر!
حسیں خَلق کی بھی مجھ میں طینت نظر تو آئے

http://www.aruuz.com/taqti/result
 
آخری تدوین:
لگاؤں حق کا میں دار پر چڑھ کے ایک نعرہ
زمانے کی مجھ کو اب حقارت نظر تو آئے

میں جو کہوں وہ عمل مری ذات کا ہوجائے
کہ مجھ میں احسن خلق کی مورت نظر تو آئے​
ہماری صلاح

ان دونوں اشعار میں کچھ تبدیلی کردیجیے۔ پہلے شعر کے دوسرے مصرع کو یوں کرسکتے ہیں
مجھے زمانے کی اب حقارت نظر تو آئے​
آخری شعر کے بارے میں بھی کچھ سوچتے ہیں، جس کےپہلے مصرع کا آخری لفظ ہُجائے تقطیع ہورہا ہے اور دوسرے مصرع میں خلق ’ خَلَق‘ تقطیع ہورہا ہے۔
 
نوازش :) ہم نے آج آپ سے بہت کچھ سیکھا اور کچھ حوصلہ اور بڑھا ہے ! خوشی علیحدہ ملی ! یہ تو بدلتی ہوں آپ اس کو دیکھئے ۔۔۔

حسیں خَلق کی بھی مجھ میں طینت نظر تو آئے

یہ اب ٹھیک ہے ؟
 
x boy

محفلین
خوب

مزاقا
ایکس بوائے
جمال والا ،حسین صورت نظر تو آئے
مراد ہو پوری حسن سیرت نظر تو آئے
خاضر ہے
 
الف عین

لائبریرین
ہاں یہ غزل درست بحر میں ہے۔ لیکن قوافی کی بڑی گڑنڑ ہے۔ ایک کو چھوڑ کر سارے قوافی ’رت‘ والے ہیں۔ اس سے ما قبل کا حرف بلکہ حرکت بھی مشترک ہونی چاہئے ورنہ اسے ایطا کہا جائے گا۔ سیرت اور بصیرت درست قوافی ہیں، لیکن صورت اور سیرت نہیں۔ اور پھر اس میں ایک عدد ’طینت‘ کہاں سے آ گیا!! مفہوم کے لحاظ سے بات بعد میں کریں گے
 
محترم ! میں نے قوافی اس جگہ سے چیک کیے تھے ۔ آپ بتایے اس لنک کو دیکھ کر کہ اس کے قوافی کیا ہوسکتے ہیں۔۔۔ یہ بحر میں شاید اس لیے پڑھنے میں مزہ آرہا ۔۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/غم-کی-صورت-دیکھ-لی-ہے۔۔۔برائے-اصلاح.71352/
 
zulfi

محفلین
جمال والا ،حسین صورت نظر تو آئے
جمال۔ حسین-صورت۔ یہ تینوں کو ایک ساتھ نہیں آنا چایئے۔ ہاں ۔۔۔ (حسن و جمال)(جمال والا)یوں دیکھ لیجئے۔۔
(
جمال والا ،وصالِ صورت نظر میں آئے
سکونِ دل کو وبالِ صورت نظر تو آئے
)
 
Top