جلد سونا اور پوری نیند لینا صحت اور دماغ کے لیے بہترین

زین

لائبریرین
جلد سونا اور پوری نیند لینا صحت اور دماغ کے لیے بہترین


واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…ایک حالیہ امریکی تحقیق کے ذریعے یہ انکشاف ہوا ہے کہ جلدی سونا اور پوری نیند لینا صحت اور دماغ کے لیے بہترین ہے اور یہ عادت ذہنی تناؤ سے دور رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق نو عمری کے زمانے میں زیادہ نیند لینا دماغی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دس بجے سوجانے والے افراد کا دیگر افراد کی نسبت ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ جو افراد رات میں صرف پانچ یا اس سے بھی کم گھنٹے سوتے ہیں اُن میں 71 فیصد زیادہ ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور ایسے 48 فیصد افراد میں خود کشی کا رجحان بھی پایا جاتا ہے۔ امریکی اسکول کے12سے17سال کے15,000بچوں کے مطالعے پر مبنی اس تحقیق سے ماہرین نے یہ نتائج اخذ کیے کہ بچپن اور جوانی کے بیچ کے دور میں ایک مقررہ حد تک نیند لینا ضروری ہے جو ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔


ماخذ

-------
 

arifkarim

معطل
ہاہاہاہا اور میں تو چھٹیوں میں 13 13 گھنٹے سوتا ہوں! کم از کم بغیر گولیوں کی نیند میں میرا کوئی مقابلہ نہیں‌کر سکتا! :)
 

زین

لائبریرین
اور میں صبح پانچ سے آٹھ بجے تک تین گھنٹے سویا، ابھی کرسی پر بیٹھا اونگ رہا ہوں :(
 

اشتیاق علی

لائبریرین
میرے خیال سے سونا بھی تب ہی چاہئے جب نیند آئے ۔ بلا وجہ آرام کرنا اور زیادہ دیر تک سونا بھی صحت کیلئے اچھا نہیں ہوتا ۔ البتہ ٹائم کے ساتھ نیند پوری کرنے کے بہت مثبت نتائج ہوتے ہیں۔
 
Top