جس کا دل آپ نے لیا ہوگا - خواجہ امین الدین امین

شمشاد

لائبریرین
جس کا دل آپ نے لیا ہوگا
خاک میں لے ملا دیا ہوگا

ہم کو کیا گر بہار آئی ہے
دل وہ غنچہ نہیں کہ وا ہوگا

گالیاں غیر سے سناتے ہو
ہاں میاں تم سے اور کیا ہوگا

مل گیا ہوگا خاک میں جوں اشک
تیری آنکھوں سے جو گرا ہوگا

(خواجہ امین الدین امین)​
 
Top