1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $418.00
    اعلان ختم کریں

ناسخ جس جگہ ہے حُسن فوراً قدرداں پیدا ہوا - امام بخش ناسخ

حسان خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 14, 2013

  1. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    17,231
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    جس جگہ ہے حُسن فوراً قدرداں پیدا ہوا
    چاہ میں یوسف گرا تو کارواں پیدا ہوا
    سخت دل جو ہیں اُنہیں محروم رکھتا ہے فلک
    بیضۂ فولاد سے بچہ کہاں پیدا ہوا
    جب نہ تھا تجھ پر یہ عالم تھی یہی تو بھی حیا
    باغ کی خلقت سے اول باغباں پیدا ہوا
    خانۂ دل میں چراغِ شام آیا صبح دم
    عالمِ پیری میں عشقِ نوجواں پیدا ہوا
    شِیر سے تا شربتِ مرگ ایک سی تلخی ہے یاں
    غم لگا کھانے وہیں انساں جہاں پیدا ہوا
    ہوں وہ دریا جس میں ہے اک عرشِ اعظم ہر حباب
    ہل گئی اک لہر جس دم اک جہاں پیدا ہوا
    یہ دہن ہے تنگ اُس کا جو تولد ہوتے ہی
    سب لگے کہنے یہ لڑکا بے دہاں پیدا ہوا
    رشک سے میرے سخن پر خلق ہوتی ہے ہلاک
    حیف دنیا میں نہ کیوں میں بے زباں پیدا ہوا
    وصل کی شب غل موذن نے مچایا قبلِ صبح
    کیا خروسِ بے محل بہرِ اذاں پیدا ہوا
    وادیِ ہستی میں آتے ہی عدم کی راہ لی
    ساتھ اپنے توسنِ عمرِ رواں پیدا ہوا
    بے گنہ کرتا ہے اے ناسخ ہزاروں کے وہ خوں
    دوسرا دنیا میں اب چنگیز خاں پیدا ہوا
    (امام بخش ناسخ)
     
  2. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,608
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    رشک سے میرے سخن پر خلق ہوتی ہے ہلاک
    حیف دنیا میں نہ کیوں میں بے زباں پیدا ہوا
    :good1:
    کیا بات ہے اِس تعالی کی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر