جسٹس رمدے کا سامان تالے توڑ کر گھر سے باہر پھینک دیا گیا

نبیل

تکنیکی معاون
خوایہ: جسٹس رمدےکاگھر خالی کروا لیا گیا (بی بی سی اردو)

سپریم کورٹ کی انتظامیہ نے پی سی او کے تحت حلف نہ اُٹھانے والے جج جسٹس خلیل الرحمن رمدے کا ججز کالونی میں گھر کو خالی کروا کر اسے پی سی او کے تحت حلف اُٹھانے والے جج موسی کے لغاری کو الاٹ کر دیا ہے۔
پولیس اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے جسٹس خلیل الرحمن رمدے کا سامان گھر سے باہر پھینک دیا اور جسٹس موسی کے لغاری کا سامان ان کے گھر میں رکھ دیا۔

ججز کالونی میں جسٹس خلیل الرحمن رمدے کے ملازم کا کہنا ہے کہ پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس سرکاری ملازم ان کے گھر میں داخل ہوئے اور خلیل الرحمن رمدے کا سامان اُٹھا کر باہر پھینک دیا۔

علاقے کے پولیس انچارج ڈی ایس پی ملک ممتاز کے مطابق انہیں سپریم کورٹ کی انتظامیہ کی طرف سے ہدایات موصول ہوئیں کہ ججز کالونی میں صورتحال خراب ہورہی ہے جس کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری وہاں پر بھجوا دی گئی۔


مزید پڑھیں۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: ڈیلی ایکسپریس ( 30 مارچ 2008 )

1100378080-2.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: گھر خالی کروانا مجرمانہ کارروائی (بی بی سی اردو )

پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس خلیل الرحمن رمدے کا کہنا ہے اسلام آباد میں ان کے گھر کے تالے توڑ کر سامان باہر پھینکا جانا ایک مجرمانہ کارروائی اور غیر اخلاقی فعل ہے۔
ججز کالونی میں واقع سپریم کورٹ کے معزول جج جسٹس خلیل الرحمان رمدے کی سرکاری رہائش گاہ کو سنیچر کی رات بغیر کسی پیشگی اطلاع کے خالی کرایا گیا اور جسٹس رمدے کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انہیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔

جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام سات بجے کے قریب ان کے ملازم نے فون پر انہیں بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے حکم پر کچھ لوگ آئے ہیں اور انہوں نے تالے توڑ کر سامان باہر پھینکنا شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
یہ ہے ہمارے سابقہ چیف آف آرمی سٹاف اور موجودہ صدر کا گھٹیا پن۔ افسوس ہوتا ہے ایک انسان اتنا بھی گر سکتا ہے۔۔۔۔ :confused:
 
Top