جرمنی کو سلام

پیپلز پارٹی کے وزراء کا کام مالکان سے پیسے وصول کرنا تھا۔ ایم کیو ایم والے بھتے کی پرچیاں وغیرہ فیکٹریوں میں بھجواتے تھے۔ اس صورتحال میں مزدوروں کے حالات کار کو بہتر بنانے اور فیکٹریوں کو قوانین کے مطابق تربیت دینے کا سلسلہ ختم ہو چکا تھا، مگر المیہ یہ ہے کہ اس سانحے کے بعد وفاق اور سندھ حکومت کے رویے میں کوئی فرق نہیں آیا۔ آج بھی فیکٹریوں کے حالات خراب ہیں اور کسی بھی وقت کوئی سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت علی گارمنٹس فیکٹری کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کے معاملے کو فراموش کر چکے ہیں۔ اس سانحے کے ذمے دار آزاد پھر رہے ہیں۔ اس صورتحال میں جرمنی حکومت اور وہاں کی فرموں کی انتظامیہ کو سلام کرنے کو دل چاہتا ہے۔
جرمنی کو سلام - ایکسپریس اردو

جرمنی کو واقعی سلام۔ یہ بہت ہی دکھےدل کے ساتھ لکھنا پڑرہا ہے۔ ہمارے لوگ اپنے ہی لوگوں کو لوٹ کھسوٹ رہے ہیں اور دوسرے سوشل ریسپونسبلیٹی اس حد تک نباہتےہیں۔
 
آخری تدوین:
Top