جدید ٹولز سے لیس فائر فاکس براؤزر

پاکستانی نے 'سوفٹویر پر تبصرے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 15, 2006

  1. پاکستانی

    پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    4,529
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ویب 2.0 ایج کے لیئے فائر فاکس کا نیا براؤزر متعارف کروایا گیا ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور ٹولز سے لیس ہے۔
    اس نئے براؤزر کی نئی بات یہ ہے کہ اس میں ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے باعث یہ دھوکہ بازی یا فراڈ روکنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ سپیلنگ بھی درست کرسکتا ہے اور اس ہی میں سرچ انجن مینیجر بھی موجود ہے۔
    مائیکروسافٹ کا جانب سے نئے انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 کے ایک ہی ہفتہ بعد فائر فاکس نے یہ نیا براؤزر متعارف کروایا ہے۔
    فائرفاکس سے متعلقہ کمپنی موزیلا کارپوریشن کا کہنا ہے کہ نئے براؤزر کی ریلیز کے لیئے دنیا بھر سے ایک ملین افراد نے مدد کی ہے۔
    فائر فاکس کا پہلا ورژن نومبر 2004 میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سے یہ مسلسل مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر سے مقابلے میں ہے بلکہ کافی حد تک اس کی مقبولیت پر اثر انداز ہوا ہے۔
    فی الوقت اس کا مارکیٹ شیئر 12 سے 15 فیصد تک ہے۔
    موزیلا کے نائب صدر مائیک شروفر کا کہنا ہے کہ کئی ممالک میں اس کی مقبولیت اس سے بھی زیادہ ہے۔
    نیا براؤزر کمپیوٹر استعمال کرنے والے کو ممکنہ وائرس میل کے بارے میں متنبہ کرتا ہے تاکہ فراڈ سے بچا جاسکے۔
    یہ براؤزر لوگوں کو وہ ونڈوز دوبارہ سے کھولنے کا موقع دیتا ہے جو انہوں نے غلطی سے بند کردی ہوں یا پھر کمپیوٹر کریش ہونے کے باعث خود ہی بند ہوگئی ہوں۔

    خبر کی تفصیل
     
  2. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    بہت خوب پاکستانی بھائی :)
     
  3. پاکستانی

    پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    4,529
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
  4. عبدالرحمٰن

    عبدالرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    432
    بہت خوب پاکستانی بھائی۔۔۔
     
  5. پاکستانی

    پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    4,529
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    شکریہ بھائی جی
     
  6. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    میں نے تو ڈاؤن لوڈ کیا ہے ۔ مجھے تو کوئ خاص بات نظر نہیں آئ۔
     
  7. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,704
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    میں ایک ماہ سے یہی یوز کر رہا ہوں۔ بس کچھ ہی فیچرز میں تبدیلی ہے باقی سب پہلے جیسا ہے۔ پر ظاہر ہے نیا ہے تو پہلے والے سے کچھ بہتر ہوگا اور ہے بھی۔
     
  8. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,076
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    میں جب سے فائر فاکس پر آیا ہوں ایکسپلورر استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے۔
    کوئی سال بھر تو ہو ہی چکا ہے۔
     
  9. پاکستانی

    پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    4,529
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    اچھی بات ہے۔
     

اس صفحے کی تشہیر