معاف کیجیے گا ۔ یہ شعر غالب کا ہے اور آپ نے اسے راحیل فاروق بھائی کے نام کے ساتھ ارسال کر دیا ہے ۔ اس لیے مذاق کے طور پر کہا کہ غالب کے چاہنے والے آپ کو نہیں چھوڑیں گے ۔
معاف کیجیے گا ۔ یہ شعر غالب کا ہے اور آپ نے اسے راحیل فاروق بھائی کے نام کے ساتھ ارسال کر دیا ہے ۔ اس لیے مذاق کے طور پر کہا کہ غالب کے چاہنے والے آپ کو نہیں چھوڑیں گے ۔
عدنان بھائی یہ شعر آپ نے راحیل فاروق بھائی کے کھاتے میں ڈال دِیا ہے ۔ غالب والے آپ کو نہیں چھوڑیں گے ۔
کچھ خدا کا خوف کریں عدنان صاحب۔ اگر راحیل صاحب ہی کو علم ہو گیا کہ غالب کا مشہور و معروف و مقبول شعر آپ اُن کے نام لگا رہے ہیں تو وہی آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔
سر تدوین کردی ہے کیوں کہ ہمیں اپنی جان بہت پیاری ہے۔ہم اُردو محفل فورم کے شہیدوں میں اپنا نام درج نہیں کروانا چاہتے۔کچھ خدا کا خوف کریں عدنان صاحب۔ اگر راحیل صاحب ہی کو علم ہو گیا کہ غالب کا مشہور و معروف و مقبول شعر آپ اُن کے نام لگا رہے ہیں تو وہی آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔
وہ تو ٹھیک ہے قبلہ، ہم بھی آپ کو غازی ہی دیکھنا چاہتے ہیں لیکن حافظے کی ایسی غلطی، اللہ اللہ۔سر تدوین کردی ہے کیوں کہ ہمیں اپنی جان بہت پیاری ہے۔ہم اُردو محفل فورم کے شہیدوں میں اپنا نام درج نہیں کروانا چاہتے۔
بس جی اب تو پہلے تکڑی میں تولنا ہے پھر بولنا ہے۔وہ تو ٹھیک ہے قبلہ، ہم بھی آپ کو غازی ہی دیکھنا چاہتے ہیں لیکن حافظے کی ایسی غلطی، اللہ اللہ۔
ہائے رسوا ہم سر بازار ہوئے۔میں بھی سوچنے لگا تھا کہ حضرتِ داغ کی تو پھر خیر تھی، یہ چچا غالب جدید کن معنوں میں ہوئے۔
پتہ چلا کہ ہمارے قدیم جیسے جدید بھائی کے سر اس شعر کی تہمت رکھی گئی تھی۔
واہ بھائی ،کیا خوب سائنسی سوال کیا ہے ۔سبحان اللہ جی سبحان اللہ۔ایمن بہن سے معذرت کہ لڑی کسی اور سمت چل پڑی۔
موضوع پر واپس آتے ہوئے، موضوع سے متعلق ایک سوال۔
کہ میں ابھی تک اس کنفیوژن کا شکار ہوں کہ جدید شعراء یا جدید شاعری کا اصل مفہوم کیا ہے۔
کس بنیاد پر یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ فلاں شاعر جدید شعراء میں شامل ہے اور فلاں نہیں؟
اس کا تعلق زمانی اعتبار سے ہے، یا شاعری کے اسلوب کے اعتبار سے؟
اگر تو زمانی اعتبار سے ہے، تو کیا ایک متعین مدت سے پرانا شاعر قدیم اور اس کے بعد کا شاعر جدید کہا جائے گا؟
اگر اسلوب کے اعتبار سے ہے، تو وہ کیا معیارات ہیں، جن کی بنیاد پر کوئی شاعر قدیم یا جدید قرار پائے گا؟
آپ آگ لگائی جاؤ، یہاں کے گرگے نکلوا دیں گے، کیا معطلی کا شونق ہوا ہےجدید شعراء میں سے وصی شاہ خاصے مقبول شاعر ہیں۔ ان کی اصطلاحات بھی کافی جدید ہیں۔ کہیے تو ان کا کلام شریک کر دیتے ہیں۔
کسی زمانے میں ہمیں معطلی کا بہت شوق تھا، اب نہیں رہا۔آپ آگ لگائی جاؤ، یہاں کے گرگے نکلوا دیں گے، کیا معطلی کا شونق ہوا ہے
جی نہیں محترمہ، آپ کی شاعری اساتذہ والی شاعری ہے. آپ اپنی سطح سے نیچے نہ آئیےجدید شعراء میں کہیں ہمارا نام بھی ہے؟
میرے خیال میں ترقی پسند تحریک کا آغاز اور عروج ایک "کٹ آف پوائنٹ" ہو سکتا ہے جس سے کلاسیکی اور جدید اردو شاعری میں حدِ فا ضل کھینچی جا سکتی ہے اور اس سے اسلوب کے ساتھ ساتھ زمانی تعین بھی ہو سکتا ہے، لیکن شاید اس لڑی میں "جدید ترین" اور ہم عصر شاعری پوسٹ کی جانی مقصود ہے، جسے ایک بزرگ نے گلی محلے کی شاعری فرمایا ہے، ساتھ میں ایک شاہ صاحب کی شاعری کا تذکرہ بھی ہوا، اگر ان کا کلام بھی شامل ہو جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ "گلی محلے کے چور شاعروں کی شاعری۔" اللہ اللہ منطق بھی بات کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے ۔ایمن بہن سے معذرت کہ لڑی کسی اور سمت چل پڑی۔
موضوع پر واپس آتے ہوئے، موضوع سے متعلق ایک سوال۔
کہ میں ابھی تک اس کنفیوژن کا شکار ہوں کہ جدید شعراء یا جدید شاعری کا اصل مفہوم کیا ہے۔
کس بنیاد پر یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ فلاں شاعر جدید شعراء میں شامل ہے اور فلاں نہیں؟
اس کا تعلق زمانی اعتبار سے ہے، یا شاعری کے اسلوب کے اعتبار سے؟
اگر تو زمانی اعتبار سے ہے، تو کیا ایک متعین مدت سے پرانا شاعر قدیم اور اس کے بعد کا شاعر جدید کہا جائے گا؟
اگر اسلوب کے اعتبار سے ہے، تو وہ کیا معیارات ہیں، جن کی بنیاد پر کوئی شاعر قدیم یا جدید قرار پائے گا؟
وارث بھائی، فیس بک پہ گلی محلے کی شاعری کی اتنی پذیرائی ہوتی دیکھی ہے کہ لوگوں کے ذوق پر افسوس ہوتا ہے۔میرے خیال میں ترقی پسند تحریک کا آغاز اور عروج ایک "کٹ آف پوائنٹ" ہو سکتا ہے جس سے کلاسیکی اور جدید اردو شاعری میں حدِ فا ضل کھینچی جا سکتی ہے اور اس سے اسلوب کے ساتھ ساتھ زمانی تعین بھی ہو سکتا ہے، لیکن شاید اس لڑی میں "جدید ترین" اور ہم عصر شاعری پوسٹ کی جانی مقصود ہے، جسے ایک بزرگ نے گلی محلے کی شاعری فرمایا ہے، ساتھ میں ایک شاہ صاحب کی شاعری کا تذکرہ بھی ہوا، اگر ان کا کلام بھی شامل ہو جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ "گلی محلے کے چور شاعروں کی شاعری۔" اللہ اللہ منطق بھی بات کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے ۔
فی زمانہ، اچھا سُلجھا ہوا نستعلیق سا ذوق پانا بھی اللہ کی ایک خاص رحمت ہے۔وارث بھائی، فیس بک پہ گلی محلے کی شاعری کی اتنی پذیرائی ہوتی دیکھی ہے کہ لوگوں کے ذوق پر افسوس ہوتا ہے۔