جب گوگل کے اپنے 'ہوش' اڑ گئے!

arifkarim

معطل
جب گوگل کے اپنے 'ہوش' اڑ گئے
56900f750547a.jpg


اگر کچھ دن پہلے آپ گوگل پر 'رشین فیڈریشن' کو یوکرائنی سے روسی زبان میں ترجمہ کرتے تو ایسا جواب سامنے آتا جس نے دنیائے انٹرنیٹ کے بڑے سرچ انجن کے ہوش گم کردیئے۔

میش ایبل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک گوگل صارف نے رشین فیڈریشن کو یوکرائنی سے روسی زبان میں ترجمہ کرنے کی کوشش کی تو درست ترجمے کی بجائے 'مورڈور' لکھا ہوا آگیا یعنی وہ افسانوی اور دغاباز صوبہ جسے لارڈ آف دی رنگز میں دکھایا گیا تھا۔

جب یہ بات نظر آئی تو ڈر اور اپنے تحفظ کے لیے گوگل کی جانب سے فوری بیان جاری کردیا گیا۔

گوگل کے ایک ترجمان نے روسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ ایک غلطی ہے جس کا الزام ٹیکنالوجی کے سر ڈالا جانا چاہئے۔

گوگل کے مطابق ترجمے کی یہ غلطی مکمل طور پر تیکینیکی مسئلہ ہے۔

ترجمان کے مطابق جب گوگل ٹرانسلیٹ کوئی ترجمہ کرتا ہے تو لاکھوں کروڑوں دستاویزات کے پیٹرن کا جائزہ لے فیصلہ کرتا ہے کہ یہ مفہوم ٹھیک ہے یا نہیں۔

ہوسکتا ہے یہ بات ٹھیک ہو مگر اس سے انٹرنیٹ صارفین کے لیے ایک راستہ کھل گیا اور انہوں نے یوکرائنی سے روسی زبان کے ترجمے میں مزید غلطیاں ڈھونڈ نکالیں۔

جیسے لفظ رشین کا ترجمہ قابض، جبکہ سابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے نام کا ترجمہ چھوٹا اداس گھوڑا بنا۔

اگرچہ گوگل کی اس خامی کو اب ٹھیک کردیا گیا ہے تاہم اب تک روسی حکومت کا ردعمل اس حوالے سے سامنے نہیں آیا ہے۔
ماخذ
 
Top