جب کر ہی لیا اشک ستارہ، چلو بہتر!

احسن مرزا

محفلین
السلامُ علیکم!

جب کر ہی لیا اشک ستارہ، چلو بہتر!
تم کو بھی ہوا غم میں سہارا، چلو بہتر!

مشکل سے مرے لب پہ جو آئی تھی وہی بات
کہتا ہے، ’’کہو مجھ سے دوبارہ‘‘، چلو بہتر!

سو بار اُسے جاتے ہوئے مڑ کے بھی دیکھا
پھر بھی نہ مجھے اُس نے پکارا، چلو بہتر!

اچھا! جو کہا تم نے مجھے، ٹھیک کہا ہے
اب ساتھ نہیں اپنا گزارا، چلو بہتر!

یوں اُس نے مرے ضبط کو جانچا دمِ رخصت
’’کرلو گے غمِ ہجر گوارا؟‘‘، ’’چلو بہتر!‘‘

احسن مرزا
 
کچھ ایسی غزل کہہ گئے احسن، کہ بہت خوب
کہنا نہ پڑا اُن کو دوبارہ ، چلو بہتر
احسن کہے ، ”احسن“ نہ کہے ، ہو نہیں سکتا
یوں بن گیا ہے شعر ہمارا ، چلو بہتر
سرسری ہوں یا خلیل ہوں یاکہ ہوں احسن
کیا خوب کہا آپ نے یہ شعر "چلو بہتر"
 
Top