عباس تابش جب انتظار کے لمحے پگھلنے لگتے ہیں

فلک شیر نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 27, 2013

  1. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,364
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    جب انتظار کے لمحے پگھلنے لگتے ہیں
    گلی کے لوگ مرے دل پہ چلنے لگتے ہیں

    میں اس لیے بھی پرندوں سے دور بھاگتا ہوں
    کہ ان میں رہ کے مرے پر نکلنے لگتے ہیں

    کبھی کبھی کسی بچے کی روح آتی ہے
    کبھی کبھی مرے گھر گیند اچھلنے لگتے ہیں

    عجیب پیڑ ہیں ان کو حیا نہیں آتی
    ہمارے سامنے کپڑے بدلنے لگتے ہیں

    وہ ہاتھ ہاتھ میں آنے کی دیر ہوتی ہے
    ستارے اور کسی رخ پہ چلنے لگتے ہیں

    جب آسمان پہ تابش دھنک ابھرتی ہے
    ہم اپنے ساتھ چھتوں پر ٹہلنے لگتے ہیں



    عباس تابش​
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 27, 2013
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    میں تو اس لیے بھی پرندوں سے دور بھاگتا ہوں
    کہ ان میں رہ کے میرے پر نکلنے لگتے ہیں

    واہ ۔۔

    فلک شیر بھائی عنوان میں انتظار درست کر لیں ۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,364
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ عمر بھائی .........
    محمد خلیل الرحمان صاحب سے درخواست کی ہے، تبدیلی کے لیے۔امید ہے توجہ اور شفقت فرمائیں گے۔ :)
     
  4. ظفری

    ظفری محفلین

    مراسلے:
    11,537
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question
    عجیب پیڑ ہیں ان کو حیا نہیں آتی
    ہمارے سامنے کپڑے بدلنے لگتے ہیں
    واہ بہت خوب ۔۔۔
    یہاں خزاں کی آمد ہوچکی ہے ۔ویسے یہاں کےپیڑ کچھ زیادہ ہی بے حیا ہیں کہ برہنہ ہوچکے ہیں ۔ ;)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,364
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ ظفری بھائی۔
    ویسے اس غزل کا آخری شعر آپ کی نذر کرنے کا سوچا تھا میں نے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. ظفری

    ظفری محفلین

    مراسلے:
    11,537
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question
    شکریہ ۔۔۔ کیا بات ہے جناب ۔۔۔۔ ویسے چھتوں پہ ٹہلنے کا اپنا ایک الگ ہی مزا ہوتا تھا ۔ کیا اب بھی یہ رواج ہے ۔
     
    • متفق متفق × 1
  7. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,364
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    رواج تو ہے ظفری بھائی.........مگر شاید اپنے ساتھ نہیں ہے۔
    :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. ظفری

    ظفری محفلین

    مراسلے:
    11,537
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question
    صحیح کہا آپ نے کہ " کبھی ہم بھی خوبصورت تھے ۔ " :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    12,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    میں تو اس لیے بھی پرندوں سے دور بھاگتا ہوں
    کہ ان میں رہ کے میرے پر نکلنے لگتے ہیں

    لاجواب۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,364
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    تحسین و ستائش کے لیے شکرگزار ہوں .......... :)
     
  11. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    12,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. تلمیذ

    تلمیذ لائبریرین

    مراسلے:
    3,914
    موڈ:
    Cool
    واہ چیمہ صاحب، عباس تابش کا رنگ انوکھا ہے۔
    شکریہ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,364
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ سر۔ آپ کی تحسین اور شفقت کے لیے :)
     
  14. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,631
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    عباس تابش صاحب کے کلام سے بہت خوب انتخاب ، صاحب
    بہت سی داد اور تشکّر ۔
    بہت خوش رہیں :)
     

اس صفحے کی تشہیر