جاپان ، مہنگائی چالیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 19 نومبر ، 2022

19 نومبر ، 2022
ٹوکیو(نیوز ایجنسی )جاپان میں افراطِ زر کی شرح چالیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،دوسری جانب یونان میں مہنگائی نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے مہنگائی سے تنگ آئے شہریوں کا دارلحکومت ایتھنز میں مارچ کیا، ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نعرے لگاتے رہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان میں افراط زر کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔ جاپان میں مہنگائی میں سالانہ تین اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اشیا کی قیمتوں میں ہونے والے اس ہوش ربا اضافے کا تعلق یورپ میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہے، جاپان میں خوارک اور توانائی کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، جاپانی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدی اشیا کی لاگت میں اضافہ ہو گیا۔
 
Top