جاوید چوہدری کے مخالفین کے لئے!

صائمہ شاہ

محفلین
مجھے تو یہ بندہ بہت ہی محدود ذہن کا لگتا ہے اس کا فیس بک پیج بھی کسی تخریبی سرگرمی سے کم نہیں وہی نپی تُلی سوچ وہی تنگ نظری کچھ بھی مختلف نہیں ان حضرت میں
 

منقب سید

محفلین
ایم آئی اور آئی ایس آئی اور آئی بی (چونکہ متعلقہ ادارہ ہے) کے پاس تو بہت برسوں سے اس طرح کی ٹیکنالوجی ہے۔ ایف آئی اے والے بھی چاہیں تو یہ کام کر سکتے ہیں۔ اپنے فاتح بھائی بہتر بتا سکتے ہیں :)
آپ کی بات سے اختلاف نہیں ہے۔ شاید میری ہی کوتاہ نظری ہو یا المشہور ان ایجنسیوں کی دائیں دکھا کر بائیں مارنے کی عادت کہ فیلڈ سٹاف تو بےچارہ اکثر کسی نہ کسی موبائل کمپنی کے مرکزی دفتر یا پاک نیٹ وائے ٹرایب وغیرہ جیسی آئی ایس پیز کے دفاتر میں گھومتا ہی نظر آیا۔
تدوین:
واضح کر دوں کہ ایجنسیز سے مراد آئی ایس آئی اور آئی بی ہے۔ ایم آئی کے پاس اپنا الگ انتظام موجود ہے
 
آخری تدوین:

منقب سید

محفلین
ناروے کے ٹرپ کا کہہ سکتا ہوں کہ شاید حقیقی ہو، کیونکہ میں شاید چند ہفتے قبل ہی اسی جگہ سے ہو کر آیا تھا جہاں کی اپنی تصاویر انہوں نے شیئر کی تھیں :)
چلیں دوسرا ٹرپ بھی کنفرم ہو گیا۔ چوہدری صاحب کا ایک یو کے ٹرپ بھی کنفرم ہے جس میں چوہدری صاحب کو ان کے میزبان صاحب نے بلوا کر بعد میں ان کی کسی حرکت کی وجہ سے مزید میزبانی سے انکار کر دیا تھا اور یہ یو کے میں اپنے پاکستانی دوستوں کی مدد سے نیا میزبان ڈھونڈنے کے چکر میں کچھ دن وہاں کے ایک مقامی اخبار کے دفتر میں رہائش پذیر تھے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ کی بات سے اختلاف نہیں ہے۔ شاید میری ہی کوتاہ نظری ہو یا المشہور ان ایجنسیوں کی دائیں دکھا کر بائیں مارنے کی عادت کہ فیلڈ سٹاف تو بےچارہ اکثر کسی نہ کسی موبائل کمپنی کے مرکزی دفتر یا پاک نیٹ وائے ٹرایب وغیرہ جیسی آئی ایس پیز کے دفاتر میں گھومتا ہی نظر آیا۔
دو طرح کی باتیں ہوتی ہیں۔ ایک وہ جو روٹین میں آتی ہیں، ان کو تھرو پراپر چینل کرتے ہیں، جیسا کہ آپ نے اوپر لکھا۔ دوسرا ہوتا ہے ایمرجنسی نوعیت، اس کے لئے اہلکاروں کی بجائے افسران ملوث ہوتے ہیں اور ان کے پاس اختیارات بھی ہوتے ہیں :)
 
Top