مبارکباد جان بھائی کو منصب یک ہزاری مبارک ہو ۔

325981_dreambox-sat.com.gif

جان بھائی آپ کو اردو محفل کا پہلا ہزاری منصب بہت بہت مبارک ہو،
اللہ کریم سے دعا ہے کہ آپ ہمیشہ اردو محفل کے چمکتے مہکتے گلستاں کا حصے رہیں ۔
اللہ کریم آپ کے علم و عمل میں خوب برکتیں عطا فرمائیں ۔آمین

Congratulations-GIF13.gif.gif

اس مبارک موقع پر آپ کے لیے پھولوں کے تحائف
congratulations-flowers-animated-6.gif

4139e3f8a7c4e9c5fd6a8d61972edcae.gif

5b4286c774b80fd9ed9a4ed721e1038f.gif

securedownload2.gif

آپ کے لیے محبت اور پر خلوص دعاؤں کا گلدستہ

اللہ کریم سے بہت دعا ہے کہ وہ پاک ذات آپ کو دنیا جہان کی نعمتوں سے نوازے، کبھی کسی کا محتاج نا بنائے ،آپ کی اولاد کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے ، اپنا خصوصی کرم اور فضل آپ اور آپ کے سب گھر والوں، عزیزوں کو عطا فرمائے ،دنیا و آخرت کا نافع علم حاصل کرنے اور دوسروں کی پہنچانے کا باعث آپ کی ذات بنے، روز قیامت اللہ پاک ہر کامیابی سے ہمکنار کرے،حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے۔
آمین ثم آمین
یارب العالمین
 
جان

محفلین
جزاک اللہ۔ بہت شکریہ۔ اللہ آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو سدا سکھی رکھے اور دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
 
فرقان احمد

محفلین
جان صاحب نے ایک سال کے قلیل عرصے میں اُردو محفل میں اپنے وجود کو منوا لیا ہے۔ سلجھے ہوئے لہجے میں علم و دانش کے موتی بکھیرنا کوئی جان صاحب سے سیکھے ۔۔۔! ہم تو اول اول یہی سمجھے تھے کہ، میں جان ہوں، پورے پانچ سال کا ۔۔۔! وغیرہ وغیرہ ۔۔۔! لطف کی بات یہ ہے کہ پچھلے برس اپریل میں جان صاحب نے اوتار میں بھی جان کارٹون کے مرکزی کردار کی تصویر لگا رکھی تھی ۔۔۔! :) جناب، مبارک باد قبول فرمائیے ۔۔۔! :)
 
آپ کی محبتوں کا شکریہ فرقان بھائی۔ یقین جانیے میں دل ہی دل میں آپ کو اپنا استاد تسلیم کر چکا ہوں اور اسی بدولت آپ کے سیاست پہ گہری نظر، حوصلے اور قوت برداشت سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ کارٹون مجھے بے حد پسند ہیں اور سیاست کے علاوہ کارٹون دیکھنا اور ناول پڑھنا ہی میرا مشغلہ ہے۔ دل ابھی بھی ایک بچہ ہے اسے بہلانے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ سدا سلامت اور شاد و آباد رہیں۔
 
ارے صاحب! ہم سبھی بیک وقت ایک دوسرے کے اُستاد بھی ہیں اور شاگرد بھی ۔۔۔! یہی محفل کا حُسن ہے۔ کارٹون تو ہم بھی شوق سے دیکھتے ہیں؛ جی ہاں، اس عمر میں بھی ۔۔۔! جان تو ہمیں یوں بھی بہت پسند ہے ۔۔۔! جو ہمیشہ ہی پانچ سال کا رہتا ہے ۔۔۔!
 
آخری تدوین:

جان

محفلین

فلسفی

محفلین
جان صاحب کو محفل کے باقاعدہ نشئی ہونے پر مبارکباد :p
جان کارٹون کے مرکزی کردار کی تصویر لگا

جان تو ہمیں یوں بھی بہت پسند ہے ۔۔۔! جو ہمیشہ ہی پانچ سال کا رہتا ہے ۔۔۔!

میں نے محفل پر جب بھی ان کا نام پڑھا تو اسی مذکورہ کارٹون کا گانا ذہن میں گونج اٹھتا تھا، کچھ عرصہ پہلے تک میرے بچے بہت شوق سے دیکھتے تھے اور بار بار "پانچ سال" والا فقرہ سننے کی وجہ سے دل کرتا ہے کہ ہر "جان" کی عمر پانچ نہ صحیح کسی اور ہندسے پر مستقل ٹھہر جائے:D ۔۔۔ آہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ۔۔۔ چلو کوئی بات نہیں، جنت میں ان شاءاللہ یہ خواہش ضرور پوری ہوگی۔ :)

خیر "جان" کو فقط "بھائی" کے لاحقے کے ساتھ بہت بہت مبارک ہو۔
 
Top