ثبوت ۔۔۔۔ان کے گھر سے

ساجد

محفلین
اسے کیا کہئیے؟؟؟؟؟
کیا یہ جرم نہیں؟ وسیع پیمانے پہ ہلاکت اور ایک آزاد ملک کے عوام پہ ظلم پہ کوئی انہیں پوچھے گا؟ کیا "دہشت گردی" کی تعریف ان پہ پوری نہیں آتی؟
دارفور اور بامیان پہ شور مچانے والے اپنے گریبان میں کب جھانکیں گے؟ کیا ایسے لوگوں سے عالمی امن کو خطرہ لاحق نہیں؟ کیا یہ سچ نہیں کہ یہ بھی ایٹمی ہتھیاروں کے مالک ہیں اور اگر عراق کے روایتی ہتھیاروں کا بدلہ عراق کی مکمل تباہی اور لاکھوں افراد کا قتل ہے تو "انصاف" کے اس معیار کے مطابق ان ایٹمی مسلحین کی سزا کیا ہونی چاہئیے؟
کیا اب یہ سمجھ لینا چاہئیے کہ تہذیبوں کی جنگ ۔۔۔۔۔۔چلیں چھوڑیں کہنے کو تو بہت کچھ ہے اور بہت کچھ بن کہے ہی سمجھ میں آ جاتا ہے۔
افسوس صد افسوس اس کردار پر۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن وہ تو اپنے آپ کو امن کے ٹھیکیدار کہتے ہیں۔

اور یہ تو آپ کو معلوم ہی ہے کہ " جس کی لاٹھی اس کی بھینس‌ "
 

arifkarim

معطل
ناقدین کا کہنا ہے کہ عراق پر حملے کے فیصلے کے وقت ٹونی بلیئر نے پارلیمان میں جو موقف دیا تھا وہ گمراہ کن تھا اور وہ صورتحال کے مطابق اپنے دلائل کے رنگ بدلتے رہے۔
کرپٹ دنیا ہے اور ان لوگوں‌کیلئے سبق ہے جو مغربی تہذیب جمہوریت اور سرمایہ کاری کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔ بار بار ایک ہی رٹ کہ صدام کے پاس تباہ کن ہتھیار ہیں۔ بندہ پوچھے کیا کسی اور ملک کے پاس نہیں ہیں؟ کیا چین، امریکہ، روس، فرانس، برطانیہ وغیرہ کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں ہیں؟ پھر آخر عراق ہی کو کیوں ٹارگٹ کیا گیا؟ اسلئے کہ وہ کمزور تھا؟ کیا یہی مغربی امن و انصاف کی مثالیں ہیں؟ ہمنے دماغی مریضوں کو اپنا لیڈر اپنایا ہوا ہے! :)
 

ساجد

محفلین
کرپٹ دنیا ہے اور ان لوگوں‌کیلئے سبق ہے جو مغربی تہذیب جمہوریت اور سرمایہ کاری کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔ بار بار ایک ہی رٹ کہ صدام کے پاس تباہ کن ہتھیار ہیں۔ بندہ پوچھے کیا کسی اور ملک کے پاس نہیں ہیں؟ کیا چین، امریکہ، روس، فرانس، برطانیہ وغیرہ کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں ہیں؟ پھر آخر عراق ہی کو کیوں ٹارگٹ کیا گیا؟ اسلئے کہ وہ کمزور تھا؟ کیا یہی مغربی امن و انصاف کی مثالیں ہیں؟ ہمنے دماغی مریضوں کو اپنا لیڈر اپنایا ہوا ہے! :)
داخلی و بین الاقوامی سیاست کے تناظر میں ایک وسیع المفہوم جملہ ہے۔:)
 

ساجد

محفلین
لیکن وہ تو اپنے آپ کو امن کے ٹھیکیدار کہتے ہیں۔

اور یہ تو آپ کو معلوم ہی ہے کہ " جس کی لاٹھی اس کی بھینس‌ "
یہ امن کے ٹھیکیدار نہیں بلکہ منافقت و منافرت کی مثال ہیں۔
کوئی انصاف پسند "عالمی دہشت گردی" اور "اسلامی شدت پسندی" کے اسباب کا جائزہ لینا چاہے تو اسے اس قسم کے کرداروں کو تفصیل سے دیکھنا ہو گا۔
 
عراق پر کی گئی فوج کشی جس قانون کے تحت تھی وہ قانون جنگل کا قانون کہلاتا ہے جنگل جہاں اصول و قواعد، اخلاقیات و اقدار وغیرہ چیزیں بالکل اجنبی ہوتی ہیں ۔ یہ جنگ درحقیقت بش نامی ایک مذہبی جنونی کی شروع کردہ تھی اور اب یہ بات تقریبا مسملہ ہے کہ بش کا عرصہ صدارت درحقیقت مسیح کی آمد کو ہموار کرنے میں صرف ہو رہا تھا۔ موصوف کئی مرتبہ اس بات کا اظہار کر چکے تھے خود فرانس کےاس وقت کے صدر یاک شیراک سے انہوں نے ٹیلیفون پر بات کرتے ہو ئے کہا تھا
Iraq must be invaded to thwart Gog and Magog, the Bible's satanic agents of the Apocalypse

Gog and Magog are at work in the Middle East. ... The biblical prophecies are being fulfilled

http://www.wvgazette.com/Opinion/JamesAHaught/200907220060

نہ ایٹمی ہتھیاروں کے ثبوت تھے نہ ہی عالمی سپورٹ حاصل تھی اقوام متحدہ سمیت متعدد ممالک اس جنگ کے خلاف تھے ایٹمی اسلحہ انسپکٹر ہانس بلکس اس حملے کے شدید مخالف تھے لیکن تمام رائے عامہ کو روندتے ہوئے یہ حملہ کیا گیا۔ ٹونی بلیئر نے وہ حرکت کی جو ان کا ہم نام ایک جانور کر سکتا ہے اپنے اسی پالتو پن میں انہوں نے وہ معرکتہ آراء تقریر کی تھی جس سے برٹش رائے خاصہ ہموار ہو گئی بہرحال

قریب ہے یارو روز محشر چھپے گا کشتوں کا خون کیونکر
جو چپ رہے گی زبان خنجر لہو پکارے گا آستیں کا
 

arifkarim

معطل
عراق پر کی گئی فوج کشی جس قانون کے تحت تھی وہ قانون جنگل کا قانون کہلاتا ہے جنگل جہاں اصول و قواعد، اخلاقیات و اقدار وغیرہ چیزیں بالکل اجنبی ہوتی ہیں ۔ یہ جنگ درحقیقت بش نامی ایک مذہبی جنونی کی شروع کردہ تھی اور اب یہ بات تقریبا مسملہ ہے کہ بش کا عرصہ صدارت درحقیقت مسیح کی آمد کو ہموار کرنے میں صرف ہو رہا تھا۔

بہت خوب۔اسمیں ایک چیز کا اضافہ کر لیں کہ بش یا اوبامہ جیسے سیاست دان صرف لوگوں کے سامنے ایک مہرہ ہوتے ہیں۔ درحقیقت حقیقی فیصلے حکومت کے پیچھے ایک خفیہ حکومت ( سایہ حکومت) کرتی ہے۔ جسکی ڈگڈپی پر تمام نام نہاد حکمران اور انکی عوام ناچتی ہے۔ روتھس چائلڈز کے اولین بانی تو یہ کہتے نہیں تھکتے تھے:
Permit me to issue and control the money of a nation, and I care not who makes its laws
اور یہی صورت حال آج سبکے سامنے ہے۔ جسکی لاٹھی اسکی بھینس والے نظام کا آغاز آج سے 300 سال قبل ہوا تھا۔
 
Top