غازی عثمان
محفلین
1) اچھا خاصہ جواب لکھ رہاتھا کہ لائٹ چلی گئی سب کام برباد ہوگیا ،، جب بھی جواب دینے بیٹھتا ہوں سوچتا ہوں کم سے کم وقت مکمل کرلوں اب کیا پتا کیا ہو جائے،، مجھے ایک ایسا سوفٹویئر درکار ہے جس میں اردو یونیکوڈ میں لکھی اور محفوظ کی جاسکے تاکہ ایسے مسائل سے چھٹکارہ ملے ، میں نے سنا ہے کہ احباب میں سے کسی نے اردو نوٹ پیڈ بنایا ہوا ہے؟؟؟ اگر ایسا ہے تو اس کا لنک مجھے بھی دے دیں تاکہ میرا کام آسان ہو۔
2) کیا اردو بلاگز کے بارے میں کوئی مکمل معلومات دے سکتا ہے؟؟؟ مجھے تیکنیکی حوالے سے معلومات درکار ہیں، الف سے یے تک کیونکہ میں بلاگ شروع کرنا چاہ رہا ہوں لیکن اس کی ٹیکنیکلیٹیز کے بارے میں مجھے کچھ علم نہیں،
کیا محفل پر کوئی ایسا مضمون لکھا گیا ہے جس میں تمام معلومات ہوں ، اگر نہیں تو کوئی تمام معلومات کو ایک ہی جگہ لکھ دے تاکہ میرے اور دیگر افراد کے بھی کام آسکے۔