تیکنیکی مدد درکار ہے۔

غازی عثمان

محفلین
1) اچھا خاصہ جواب لکھ رہاتھا کہ لائٹ چلی گئی سب کام برباد ہوگیا ،، جب بھی جواب دینے بیٹھتا ہوں سوچتا ہوں کم سے کم وقت مکمل کرلوں اب کیا پتا کیا ہو جائے،، مجھے ایک ایسا سوفٹویئر درکار ہے جس میں اردو یونیکوڈ میں لکھی اور محفوظ کی جاسکے تاکہ ایسے مسائل سے چھٹکارہ ملے ، میں نے سنا ہے کہ احباب میں سے کسی نے اردو نوٹ پیڈ بنایا ہوا ہے؟؟؟ اگر ایسا ہے تو اس کا لنک مجھے بھی دے دیں تاکہ میرا کام آسان ہو۔

2) کیا اردو بلاگز کے بارے میں کوئی مکمل معلومات دے سکتا ہے؟؟؟ مجھے تیکنیکی حوالے سے معلومات درکار ہیں، الف سے یے تک کیونکہ میں بلاگ شروع کرنا چاہ رہا ہوں لیکن اس کی ٹیکنیکلیٹیز کے بارے میں مجھے کچھ علم نہیں،
کیا محفل پر کوئی ایسا مضمون لکھا گیا ہے جس میں تمام معلومات ہوں ، اگر نہیں تو کوئی تمام معلومات کو ایک ہی جگہ لکھ دے تاکہ میرے اور دیگر افراد کے بھی کام آسکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کالا پانی، آپ یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن سے اردو ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ ان کے روابط ذیل میں ہیں:

اردو ایڈیٹر
یہ ونڈوز 2000 اور ونڈوز ایکس پی پر کام کرتا ہے اور اس کے لیے سسٹم پر اردو لینگویج سپورٹ انسٹال کرنا ضروری ہے جو کہ اس انسٹالر کے ذریعے انسٹال کی جا سکتی ہے۔

اردو ایڈیٹر لائٹ

آف لائن فورم ایڈیٹر
یہ اصل میں اردو ایڈیٹر لائٹ ہی ہے، لیکن اس میں فورم کے پوسٹ پیج کی آپشنز بھی مہیا کر دی گئی ہیں جس کی بدولت اس میں فورم میں پوسٹ کرنے کے لیے بھی ٹیکسٹ فارمیٹ کیا جا سکتا ہے۔

اردو بلاگ بنانے کا آسان حل یہی ہے کہ آپ اردو ہوم کی اردو بلاگ سروس پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیں۔ وہاں آپ کو بنی بنائی اردو ورڈپریس ٹمپلیٹس مل جائیں گی اور ورڈپریس کے پوسٹ پیج پر ویب پیڈ بھی مل جائے گا۔
 
Top