تین چار دن پرانے پیغامات کیسے دیکھے جاسکتے ہیں؟؟

شکاری

محفلین
میں اکثر و بیشتر تین چار دن بعد آن لائن ہوتا ہوں ایسے میں میرے لیے آخری آمد کے بعد نئے پیغامات کا پلگ ان کسی نعمت سے کم نہیں لیکن اگر لاگ ان ہونے کے بعد لائٹ چلی جائے یاں نیٹ کسی خرابی کی وجہ سے بند ہوجائے۔(کراچی کے موسم کی وجہ سے آج کل اس کا بہت رواج ہے) تو وہ سب پیغامات میں نہیں دیکھ پاتا جو میری اس آمد سے پہلے اپڈیٹ ہوئے ہوتے ہیں۔ اس کا کوئی حل بتائیں پلیز ۔ ۔ ۔
 

فہیم

لائبریرین
محفل کا اسٹائل علوی نستعلیق ڈیفالٹ سلیکٹ کریں۔
اس میں نئے پیغامات کے دو دو آپشن نظر آئیں گے دوسرے والے میں سے آپ کوئی ہفتہ بھر پرانے پیغامات تک دیکھ سکتے ہیں۔
 
Top