تین نومبر 2007 کے اقدامات غیر آئینی قرار پا گئے۔

الف نظامی

لائبریرین
آپ جانتے ہیں کہ امیر المومنین یزید کے بارے میرے کیسے جذبات ہیں ۔ ازراہ کرم ایسے گھٹیا لوگوں کے لئے امیر کا نام استعمال نہ کریں ۔بصورت دیگر آپ شکایت کے حقدار نہ ہوں گے ۔
وسلام

یزید امیر المومنین ؟
امت مسلمہ میں‌ کتنے لوگ اس کو تسلیم کرتے ہیں ، اس پر غور کیجیے گا۔
پھر بھی اشکال ہو تو
let us agree to disagree
 
dxbgraphics

محفلین
’’سید صاحب ’’
اسوہ حسینی پر بھی کاربند ہوتا تو بات تھی۔ سارے یزیدی بمعہ مولانا فضل یزید اس کے کیمپ میں‌جمع تھے۔
تحریک آزادی کشمیر کا بیڑا غرق کردیا اس نے۔

الف صاحب بڑی قدر کرتے ہیں آپ کی ۔ اس لئے گذارش ہے کہ یزید بن حضرت معاویہ رضی اللہ کا نام غلط استعمال نہ کریں اور ساتھ میں ہی تھوڑی سی تاریخ اسلام بھی پڑھ لیں۔
بہت بہت شکریہ اور احترام کے ساتھ
 
الف نظامی

لائبریرین
dxbgraphics بھائی آپ سیرت و فضائل و مناقب امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا مطالعہ فرمائیے۔
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول
تڑُپی ہے تجھ پہ لاش جگر گوشہ بتول
کرتی رہے گی پیش شہادت حسین کی
آزادی حیات کا یہ سرمدی اصول
چڑھ جائے کٹ‌ کے سر تیرا نیزے کی نوک پر
لیکن یزیدیوں‌ کی اطاعت نہ کر قبول
(اقبال علیہ الرحمہ)
 
یزید بن معاویہ کے بارے میں علماء سقوط کرتے ہیں اصل واقعہ ہر کسی کو معلوم ہے۔ کہ خوارج اور عبداللہ بن سبا یہودی منافق کا سب کیا دھرتا ہے۔ لہٰذا امید ہے کہ محفل کی فضا خراب نہیں ہونے دیں گے آپ۔
 
سکوت۔
آپ تسلی رکھیں یزید و مشرف کی اصلیت بیان کرنے سے محفل کی فضا خراب نہیں‌ہوگی۔
 
گرائیں

محفلین
براہ مہربانی اس دھاگے کو مقفل نہ ہونے دیںdxbgraphics۔ اس بحث میں پڑنے سے اچھا ہے اس موضو ع پر غور کیا جائے۔

باقی ، کون سچا تھا کون جھوٹا، قیامت کے دن پتہ چل ہی جائے گا۔ اس دن صرف اعمال کام دیں گے، کسی سے کسی قسم کی کوئی نسبت نہیں۔
 
طالوت

محفلین
یزید امیر المومنین ؟
امت مسلمہ میں‌ کتنے لوگ اس کو تسلیم کرتے ہیں ، اس پر غور کیجیے گا۔
پھر بھی اشکال ہو تو
let us agree to disagree
حضور جتنے بھی کرتے ہوں ، کرتے تو ہیں نا ؟ اور یاد رکھئے کہ امت مسلمہ پاکستان ، ہندوستان اور ایران کے علاوہ بھی بستی ہے ۔ کہنے کو بہت کچھ ہے مگر میرا مقصد بحث کرنا یا اس کو طول دینا نہیں ۔ اگر آپ کو احترام مسلمین و اتحاد مسلمین کی خواہش ہے تو دوسروں کے جذبات کا احترام تو کرنا ہو گا ۔ آپ بے شک یہ فسانے منبر و مسجد پر کہیے نظموں اور غزلوں سے کتاب بھرئیے مگر کچھ حدود کا تعین بھی کیجئے ۔ اب دیکھئے میں اسے فسانہ سمجھتا ہوں اور آپ حقیقت مگر ہم ، یہ دونوں باتیں محتاط لہجے میں بھی کہہ سکتے ہیں ۔
وسلام
 
dxbgraphics

محفلین
براہ مہربانی اس دھاگے کو مقفل نہ ہونے دیںdxbgraphics۔ اس بحث میں پڑنے سے اچھا ہے اس موضو ع پر غور کیا جائے۔

باقی ، کون سچا تھا کون جھوٹا، قیامت کے دن پتہ چل ہی جائے گا۔ اس دن صرف اعمال کام دیں گے، کسی سے کسی قسم کی کوئی نسبت نہیں۔

موضوع پر غور تو ٹھیک ہے لیکن ایک دوسرے کے احساسات کا احترام بھی ضروری ہے
 
Top