محسن نقوی تیرے خیال میں کچھ ایسے گُم رہا برسوں

محمد عدنان اکبری نقیبی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 4, 2019

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,898
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    تیرے خیال میں کچھ ایسے گُم رہا برسوں
    میں اپنے آپ سے بھی مِل نہیں سکا برسوں

    کہیں وہ ذائقہ تحلیل ہی نہ ہو جائے
    میں تُم سے مِلكر كِسى سے نہیں مِلا برسوں

    کہا تھا تُم نے کہ تُم لوٹ کے آو گے اک دن
    سو، میں جہاں تھا وہیں پر کھڑا رہا برسوں

    تیرے بغیر میری عُمر رائیگاں گزری
    کوئی بھی کام نہیں ٹھیک سے ہُوا برسوں

    تمہارے ہاتھ کے دستک کی آس میں مُحسن
    میں اپنے گھر سے کہیں بھی نہیں گیا برسوں

    محسن نقوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر