تیرے خوابوں میں رہے تیرے خیالوں میں رہے --- حمدِ باری تعالی

الف نظامی

لائبریرین
تیرے خوابوں میں رہے تیرے خیالوں میں رہے
ہم ازل سے ہی تیرے چاہنے والوں میں رہے

ان کی بدبختی کہ جو تجھ سے رہے ہیں منکر
ان کی خوش بختی کہ جو تیرے حوالوں میں رہے

ہے یہی اپنی تمنا ،ہے یہی اپنی دعا
تیرا یہ بندہ تیرے لطف کے ہالوں میں رہے

جو تیرے نام پہ قربان ہوئے ہیں یارب
مر کے وہ اہلِ وفا زندہ مثالوں میں رہے

 
Top