تیرے آنے کے زمانے آئے

عرفان سعید

محفلین
پھول کھلتے ہیں تو ہم سوچتے ہیں
تیرے آنے کے زمانے آئے
لیجئے اج کی تاریخ میں آپ کے لئے اپنے پیارے، دلارے پھولوں کی تصویریں حاضر ہیں۔
پیارے کھلتے ہوئے پھول ہیں
بہار کی آمد آمد ہے
آجکل مالمو میں درجہ حرارت کتنا ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت ساری دعائیں اتنی ساری محنت نظر آرہی ہے ۔۔۔۔
محنت واقعی بہت کرنی پڑتی ہے۔ اتنے خودرو پودے نکل آتے ہیں بیچ میں کہ ایک ایک کر کے ہٹانے پڑتے ہیں۔ لیکن کل شام کو ہمیں کام کرتے ایک عجیب سا خیال آیا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا بھلا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
وہ یہ کہ جب ہم اپنے لگائے پودوں میں دیکھتے ہیں کہ کچھ خودرو پودے نکل رہے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ انھیں جڑ سے اکھاڑ دیا جائے تا کہ پھر سے وہ نہیں نکلیں۔
محبت بھی تو خودرو ہوتی ہے نا۔۔۔۔ بنا کسی پلاننگ اگ آتی ہے دل کی سر زمین میں۔۔۔ تو جب وہ دل سے نکالی جائے، تو کیا جڑوں سمیت نکالی جاتی ہے تا کہ پھر سے اگ نہ پائے۔
بہت پریشان کیا ہمیں اس سوچ نے کل۔
 
عرفان سعید

محفلین
مالمو میں پانچ تک ہے درجہ حرارت۔
ہیلسنکی میں تو کچھ دنوں سے درجہ حرارت دس سے اوپر جا رہا ہے اور میں ابھی تک اپنے لگائے پودوں کے شگوفے پھوٹنے کے انتظار میں ہوں۔
مزید فکر لان کی رہتی ہے کہ اس کی گھاس خوب سر سبز و شاداب ہو۔ اس کے لیے ایک دفعہ زمین نرم کرکے خالی جگہوں پر گھاس کے بیج اور کھاد ڈال دی ہے، دیکھیں کب تک مکمل گھاس آتی ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
محبت بھی تو خودرو ہوتی ہے نا۔۔۔۔ بنا کسی پلاننگ اگ آتی ہے دل کی سر زمین میں۔۔۔ تو جب وہ دل سے نکالی جائے، تو کیا جڑوں سمیت نکالی جاتی ہے تا کہ پھر سے اگ نہ پائے۔
بہت پریشان کیا ہمیں اس سوچ نے کل۔
اتنی پریشانی ٹھیک نہیں!
:)
 
سیما علی

لائبریرین
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
وہ یہ کہ جب ہم اپنے لگائے پودوں میں دیکھتے ہیں کہ کچھ خودرو پودے نکل رہے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ انھیں جڑ سے اکھاڑ دیا جائے تا کہ پھر سے وہ نہیں نکلیں۔
محبت بھی تو خودرو ہوتی ہے نا۔۔۔۔ بنا کسی پلاننگ اگ آتی ہے دل کی سر زمین میں۔۔۔ تو جب وہ دل سے نکالی جائے، تو کیا جڑوں سمیت نکالی جاتی ہے تا کہ پھر سے اگ نہ پائے۔
بہت پریشان کیا ہمیں اس سوچ نے کل۔

پہلے خوشبو کے مزاجوں کو سمجھ لو محسن
پھر گلستاں میں کسی گل سے محبت کرنا
محسن نقوی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہیلسنکی میں تو کچھ دنوں سے درجہ حرارت دس سے اوپر جا رہا ہے اور میں ابھی تک اپنے لگائے پودوں کے شگوفے پھوٹنے کے انتظار میں ہوں۔
مزید فکر لان کی رہتی ہے کہ اس کی گھاس خوب سر سبز و شاداب ہو۔ اس کے لیے ایک دفعہ زمین نرم کرکے خالی جگہوں پر گھاس کے بیج اور کھاد ڈال دی ہے، دیکھیں کب تک مکمل گھاس آتی ہے۔
واہ زبردست۔
گھاس کاٹنا ذرا اوکھا کام تھا ہمارے لئے۔۔۔ تو اس بار گھاس کاٹنے والا ٹریکٹر لے لیا۔ اس سے کام بہت آسان ہو گیا ہے۔
گھاس کے بیج ڈالنے کے لئے ستمبر کا مہینہ بہتر رہتا ہے۔ ایسا ہمیں تب معلوم ہوا جب ہم نے کچھ درخت کٹوا کر وہاں گھاس اگائی تھی 2019 میں۔
لان تو واقعی سر سبز اچھا لگتا ہے۔
ٹیولپس لگائے ہیں آپ نے۔۔۔ وہ تو اب کھلنے والے جلدی۔
کون کون سے پودے لگائے ہیں اپ نے۔
 
Top