تھپڑ تھا کس نے مارا، دکھائی نہیں دیا

عمراعظم

محفلین
واہ ! بہت خوب ۔۔۔۔ امجد علی راجہ صاحب۔آپ کسی ریاست کے راجہ مہا راجہ ہوں نہ ہوں۔ صنفِ مزاح میں شاعری کے راجہ ضرور لگ رہے ہیں۔
ویسے یہ آپس کی بات ہے کہ ایسے تھپڑ اکثر بیگمات کی جانب سے رسید کئے جاتے ہیں اور ان کی کوئی سند بھی نہیں ہوتی کہ معلوم ہو سکے کہ یہ عنایت کس کی ہے۔
 
ہاہاہا
زبردست
ایک دو شعر تو اپنی ہی کہانی لگتے ہیں;)
شکریہ بلال بھیا!
وہ ایک جمع دو اشعار مندرجہ ذیل تو نہیں؟
اگر ہیں تو میں بھی آپ کے ساتھ شامل ہوں اس دکھ میں :)

بجلی گئی تو وصل کا موقع ملا ہمیں
بتی جلی تو کچھ بھی سجھائی نہیں دیا
کس کو خبر تھی کتا بھی ہوتا ہے اس کے گھر
پھر اس کے بعد رستہ دکھائی نہیں دیا
شادی جو اس نے کی بھی تو میرے پڑوس میں
اس با وفا نے دردِ جدائی نہیں دیا
 
کیسے رینگیں جوئیں:eek:
ان کے لیے تمہارے لمبے بالوں کو عبور کرکے کان تک آنا مشکل ہے نا:p

اب پھر پڑنا ہے مجھے کراس
ارے نہیں بھیا! ایک دو ہوتیں تو کوشش کر کے پہنچ ہی جاتیں، اب سینکڑوں کی آپس کی ٹکریں ہی ختم نہ ہوں تو منزل تک کیسے پہنچا جائے ;)
 
واہ ! بہت خوب ۔۔۔ ۔ امجد علی راجہ صاحب۔آپ کسی ریاست کے راجہ مہا راجہ ہوں نہ ہوں۔ صنفِ مزاح میں شاعری کے راجہ ضرور لگ رہے ہیں۔
ویسے یہ آپس کی بات ہے کہ ایسے تھپڑ اکثر بیگمات کی جانب سے رسید کئے جاتے ہیں اور ان کی کوئی سند بھی نہیں ہوتی کہ معلوم ہو سکے کہ یہ عنایت کس کی ہے۔
بہت شکرگزار ہوں عمر اعظم بھیا! اتنی عزت افزائی فرمائی آپ نے کہ دل گارڈن گارڈن ہو گیا۔ "مزاح کا راجہ" واہ کیا خطاب دیا ہے آپ نے۔ میں تو اخبار میں اشتہار دینا چاہوں گا کہ "اس فورم پر مابدولت کو اسی نام سے لکھا اور پکارا جاوے";)
بیگم اور اماں دونوں اکٹھی بیٹھی ہوں تو یہ کہنا ذرا مشکل ہوتا ہے کہ "تھپڑ" کس کی عطا ہے :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
شکریہ بلال بھیا!
وہ ایک جمع دو اشعار مندرجہ ذیل تو نہیں؟
اگر ہیں تو میں بھی آپ کے ساتھ شامل ہوں اس دکھ میں :)

بجلی گئی تو وصل کا موقع ملا ہمیں
بتی جلی تو کچھ بھی سجھائی نہیں دیا
کس کو خبر تھی کتا بھی ہوتا ہے اس کے گھر
پھر اس کے بعد رستہ دکھائی نہیں دیا
شادی جو اس نے کی بھی تو میرے پڑوس میں
اس با وفا نے دردِ جدائی نہیں دیا
آپ تو حالِ دل جانتے ہیں۔
بخدا یہی اشعار تھے۔

چھیڑا جو پرایا افسانہ، اپنی ہی کہانی یاد آئی
 
یوسف-2

محفلین
:eek: یوسف بھیا! پھر آگئے میری غزل کا بیڑہ غرق کرنے۔۔۔ ۔ بھاگو یہاں سے، ہنس ہنس کے میرا برا حال ہو گیا ہے :rollingonthefloor:
راجا بھائی! اصل بات یہ ہے کہ مجھے بچپن سے ہی شاعری کا بہت شوق تھا۔ شاعر تو بن نہ سکا، لہٰذا اب اگر کسی کو اچھی اچھی شاعری کرتا دیکھتا ہوں تو ”جیلیسی“ ہونے لگتی ہے۔ چنانچہ ۔ ۔ ۔ ۔ ہم آپ کو بھاگنے کب دیں گے؟ آپ کی شاعری کا تو کچھ کر نہیں سکتے، آپ کا حال ہی ۔۔۔ :p
 
مجھے اپنا ایک شعر یاد آگیا

مت کر تلاش میری تباہی کے بہانے
اس کام کے لئے مری تقدیر بہت ہے

تو یوسف بھیا میرا حال ۔۔۔۔ کرنے کے لئے میری بیگم ہی بہت ہے آپ زحمت نہ فرمائیں :)
آپ جو میری غزل کا جو حلیہ خراب کیا ہے، اسے تھوڑا شاعری کا touch دے دیں تو کیا پُرمزاح شاعری بن سکتی ہے۔ کوشش تو کریں، ویسے بھی اس فورم پر مزاح لکھنے والے شاعر کم ہیں، آپ بھی شامل ہو جائیں گے تو فورم کا رنگ دوبالا ہو جائے گا۔
 
Top