توہین رسالت کا ملزم قتل

پاکستانی

محفلین
پنجاب کے شہر کھاریاں میں ایک پولیس کانسٹیبل نےحوالات میں فائرنگ کر کے توہین رسالت کے ایک ملزم کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا ہے۔

کانسٹیبل نے قتل کے بعد خود کوگرفتاری کے لیے پیش کردیا جس پر مقامی عدالت نے انہیں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے ملزم میاں قاسم پر الزام تھا کہ وہ مذہبی لحاظ سے متنازعہ دو کتب کی اشاعت میں ملوث تھے۔

گجرات پولیس نے ان کتابوں یعنی’ذلت‘ اور ’ایک مولانا ایک کافر‘ کے مصنف سمیت پانچ افراد کے خلاف توہین رسالت کے قانون (دو سو پچانوے سی) کے تحت مقدمہ درج کر کے چار افراد کو گرفتار کیا تھا۔

گجرات کے سکیورٹی انسپکٹر کی رپورٹ پر اس مقدمے کے اندارج سے قبل ہی مصنف اثر چغتائی بیرون ملک فرار ہوگئے تھے جبکہ میاں قاسم سمیت چار افراد کوگزشتہ ہفتے کےدوران گرفتار کر لیا گیا تھا۔

گرفتار ہونے والے افراد ان کتابوں کی اشاعت سے تقریب رونمائی تک کے مراحل میں شریک تھے۔میاں قاسم نے یہ کتابیں کمپوز کی تھیں۔

مزید تفصیل
 
Top