توجہ پلیز : حسن علوی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

حسن ، آپ کو کچھ صفحات بھیجے تھے اگر آپ اپنا ایمیل باکس چیک کر چکے ہیں تو صفحات کے موصول ہو جانے کی تصدیق کر دیں ۔ شکریہ
 

حسن علوی

محفلین
جی شگفتہ آپی مجھے وہ صفحات موصول ہو گئے ہیں۔ مگر میری ایک ریکویسٹ ہے کہ فی الحال مجھے 125 تا 150 صفحات دیئے جائیں۔ جلدی ختم کر لیئے تو انشاءاللہ مزید کام لے لوں گا۔ آپکا بہت بہت شکریہ آپی:)
 

حسن علوی

محفلین
اوہ آپ گریٹ ہیں آپی۔ میں ممممم آج سے تو نہیں کل سے لکھنا شروع کرتا ہوں پھر۔ بہت بہت شکریہ:)
 

جیہ

لائبریرین
بہت خوب ۔ مبالغے کی بھی حد ہوتی ہے۔ 25 صفحات لکھ کر اگر کوئی کارنامہ سر انجام دے سکتا ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاہاہاہا
 

ابوشامل

محفلین
میرے خیال میں علویوں کے ہاتھوں تو 25 صفحے بھی کارنامہ ہوں گے۔ میں محب علوی کا جلا ہوا ہوں اس معاملے میں اس لیے اب رضویوں کو بھی پھونک پھونک کر جانچتا ہوں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:):)
:):)

مجھے اتنی ہنسی آ رہی ہے فہد بھائی آپ کے جملے پڑھ کر ، کچھ تفصیل بھی بتائیں اگر بتانا چاہیں اور یہ رضویوں آپ نے محاورتاً لکھا ہے ناں یا کسی رضوی نے بھی آپ کی برداشت کو آزما ڈالا ہے :)
 

ابوشامل

محفلین
جی شگفتہ صاحبہ! رضویوں کا ذکر محاورتاً ہی آیا ہے، ویسے ایک رضوی تو میرے استاد ہیں اس لیے میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔
محب بھائی کی داستان کوئی زیادہ پرانی نہیں نہ ہی میں نے اتنے زیادہ منصوبوں میں حصہ لیا ہے، مختلف منصوبوں پر ان سے گلے شکوے تو بہت تھے لیکن ملاقات کے بعد سب ختم ہو گئے۔ البتہ اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ بہت نفیس شخصیت کے حامل ہیں۔ افسوس ہے کہ وہ آجکل شاید زیادہ مصروف ہیں یا مجھ سے ملاقات کے بعد ہو گئے ہیں کہ اب ادھر کا رخ ہی نہیں کر رہے ہیں :(
 

حسن علوی

محفلین
میرے خیال میں علویوں کے ہاتھوں تو 25 صفحے بھی کارنامہ ہوں گے۔ میں محب علوی کا جلا ہوا ہوں اس معاملے میں اس لیے اب رضویوں کو بھی پھونک پھونک کر جانچتا ہوں :)

فہد بھائی محب کا جلا تو پانی نہیں مانگتا آپ شکر کیجیئے کہ ابھی صحیح سلامت ہیں:)
اور صفحات 25 نہیں 26 تھے یقین نہیں آتا تو وقت نکال کر گِن لیجیئے گا;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top