توجہ :: ابن صفی جاسوسی ناول اور کاپی رائیٹ حقوق

باذوق

محفلین
میں نے احمد صفی صاحب کو ایمیل کر دیا ہے۔ دیکھیں کیا جواب ملتا ہے؟
یہ جواب موصول ہوا ہے :
i have been travelling and have limited net access. I shall be in lahore again towards the end of this week.
I have read the complaint and would discuss with the people involved. I think some time after 1998 the publication of individual novels was suspended and the new "volumes" style editions were published where the sets of continuous stories were compiled as volumes. This way when you pick up one volume you get a complete story and i would check if the old ones are. Don't have to worry about missing or unavailable issues.

However i would have been worried more if the money was not refunded for the missing books. Still this does not give a reason for not supplying the missing books. I shall see what i could do in this case.
Asrar publications had moved from beadon rd long time ago. It is at the new location in near urdu bazar.
I shall get back to you soon on this.​
 
باذوق

محفلین
ظاہر ہے ون اردو والوں نے محنت کی ہوئی ہے ۔
اور باذوق بھائی آپ کے شیئرز تو نہیں ہیں کہیں اسرار پبلی کیشنز میں ۔:)
اگر آدمی کے پاس شئر ہوتے تو وہ درخواست یا گذارش نہیں کرتا بلکہ اپنے قانونی حق کے ناتے حکم بھی دے سکتا ہے! ;)
سخنور بھائی نے ون اردو سے تعلق ہونے کے باوجود اس معاملے سے لاتعلقی دکھائی ہے مگر آپ ہمدردی کر رہے ہیں تو پھر آپ ہی کی طرح میں بھی یوں مذاق کر سکتا ہوں کہ :
حسن نظامی بھائی آپ کے شیئرز تو نہیں ہیں کہیں ون اردو ڈاٹ کام میں؟ :)

اور جہاں تک "محنت" کی بات ہے ، آپ ضرور اس حرکت کو "محنت" کا نام دیں مگر کم سے کم میں اپنے اندر اتنی اخلاقی جراءت نہیں پاتا کہ اسے جائز محنت سے تعبیر کروں۔ وجھ بہت سادہ سی ہے۔
کسی کھیل کے میدان سے چند معصوم غریب بچوں کو لاوارث سمجھ کر میں انہیں کسی دوسرے شہر اٹھا لے جاؤں اور وہاں ان کی تعلیم و تربیت کا فریضہ انجام دوں۔ مگر پھر بچوں کے حقیقی والدین کی شکایت پر جب تفتیشی اہلکار مجھ تک پہنچیں اور بچوں کو واپس لینا چاہیں تو میں انہیں یوں کہوں :
میں نے ان بچوں پر محنت کی ہوئی ہے !

تو اس قسم کے جواب میں کتنا وزن ہو سکتا ہے ، یہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے !!
;)
 
ابو کاشان

محفلین
جی ہاں، اب والیوم کی صورت میں مکمل ناول دستیاب ہیں۔ میں نے طلسمات کا دیوتا خریدی تھی جس میں 5 کہانیوں کا مکمل سیٹ ہے۔
یہ تمام سیٹ کراچی میں نیو اردو بازار میں مکتبہ عمران سے دستیاب ہیں۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم!
میرے علم میں‌یہ بات نہیں کہ آیا کہیں‌کاپی رائٹ کی ڈسکشن میں‌یہ معاملہ آیا ہے یا نہیں‌اس لیے
جس طرح ہم لائبریری میں‌کوئی کتاب خرید کر رکھ لیتے ہیں اور کوئی بھی فرد اسے پڑھ سکتا ہے اس طریق سے ہی تو آن لائن یہ لائبریریز بنی ہوئی ہیں۔ ابھی تومیرا خیال ہے کہ یونیکوڈ فونٹ استعمال کرتے ہوئے پبلشنگ نہیں ہوتی ۔
 
حسن نظامی

لائبریرین
اگر آدمی کے پاس شئر ہوتے تو وہ درخواست یا گذارش نہیں کرتا بلکہ اپنے قانونی حق کے ناتے حکم بھی دے سکتا ہے! ;)
سخنور بھائی نے ون اردو سے تعلق ہونے کے باوجود اس معاملے سے لاتعلقی دکھائی ہے مگر آپ ہمدردی کر رہے ہیں تو پھر آپ ہی کی طرح میں بھی یوں مذاق کر سکتا ہوں کہ :
حسن نظامی بھائی آپ کے شیئرز تو نہیں ہیں کہیں ون اردو ڈاٹ کام میں؟ :)

اور جہاں تک "محنت" کی بات ہے ، آپ ضرور اس حرکت کو "محنت" کا نام دیں مگر کم سے کم میں اپنے اندر اتنی اخلاقی جراءت نہیں پاتا کہ اسے جائز محنت سے تعبیر کروں۔ وجھ بہت سادہ سی ہے۔
کسی کھیل کے میدان سے چند معصوم غریب بچوں کو لاوارث سمجھ کر میں انہیں کسی دوسرے شہر اٹھا لے جاؤں اور وہاں ان کی تعلیم و تربیت کا فریضہ انجام دوں۔ مگر پھر بچوں کے حقیقی والدین کی شکایت پر جب تفتیشی اہلکار مجھ تک پہنچیں اور بچوں کو واپس لینا چاہیں تو میں انہیں یوں کہوں :
میں نے ان بچوں پر محنت کی ہوئی ہے !

تو اس قسم کے جواب میں کتنا وزن ہو سکتا ہے ، یہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے !!
;)

میرا ون اردو سے صرف اتنا ہی رشتہ ہے ۔ کہ ان کی فراہم کی ہوئی کتابیں پڑھتا رہتا ہوں ۔ اور ظاہر ہے ۔ میں کب چاہوں گا کہ ابن صفی کے ناولز ہٹا دیے جائیں جب کہ میں نے ابھی مکمل نہیں پڑھے ۔
ہاں البتہ اگر آپ مجھے کچھ ناول فراہم کردیں تو میں ان کی طرف داری کرنا چھوڑ دوں گا۔:laughing:
 
حسن نظامی

لائبریرین
یہ تو خیر ایک غیر سنجیدہ بات تھی ۔

باذوق بھائی آپ سے درخواست واقعی مبنی بر حقیقت ہے ۔ یا کوئی اور اگر پرسنلی ناولز مجھے مہیا کر سکے ۔ صرف پڑھنے کے لیے ۔

باذوق بھائی ویسے اسلام کاپی رائیٹ یعنی حفاظت حقوق کے بارے میں کیا کہتا ہے ۔ اس پر کام کی ضرورت ہے ۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم!
حسن نظامی بھائی
میرے ذہن میں‌رائے ہے کہ اسلام کا درس تو اوپن سورس ہے
الحکمۃ ضالۃ المؤمن
بلغوا عنی ولو آیۃ
اگر کاپی رائٹ کا پنگا ہوتا تو کتب ستہ کبھی نہ پہنچتی اگر وہ نہ پہنچتی تو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی ہم محروم رہتے
میری رائے تو یہ ہے کہ اگر میں‌اپنی لائبریری میں‌کوئی کتاب رکھتا ہوں تو کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ مجھے کہے کہ اسے دوسروں کو فراہم نہ کرو
اور پھر ای بک کی شکل میں اردو کاپی کرکے پیسٹ کرنا اتنا آسان نہیں ہے کہ ہربند ہ ابن صفی کی کتابیں‌پبلش کروانا شروع کردے
اگر ایسا ہوتا تو ہماری محفل میں ڈھیر ساری کتابیں الحمد للہ موجود ہیں کس کے پاس اتنی فرصت ہے ۔ اور پھر اب تک ایسا ایک کیس بھی شائد سامنے نہیں‌آیا
یہ کتابیں ہرگز رازق نہیں ہیں‌
اللہ رب العزت رازق ہے۔ اگر اس نے کتابوں کے ذریعے رزق دینا ہے تو وہ ہر صورت مل کر رہنا ہے۔
 
میں آپ کی بات سے پوری طرح متفق ہوں۔
 
موجودہ کاپی رائیٹ حقوق اور اسلام ۔ کے موضوع پر کسی نہ کسی کو کام ضرور کرنا چاہیے ۔ ۔ یہاں بہت سے لوگ موجود ہیں ۔ کسی نے تحقیق کی ہو توراہنمائی فرمائیں ۔(یہ درخواست باذوق بھائی کے لیے ہے)

ابن صفی کے بیٹے کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے ۔ کہ ای بک کے عام ہونے سے مصنف کو شہرت دوام ملے گی۔
پڑھنے کی ٹھرک ۔ کتاب کے بغیر پوری نہیں ہوتی ہاں غریبوں کا بھلا ضرور ہوجاتا ہے۔ ای بک سے ۔ اس لیے پبلی کیشنز کا اس بات پر غصہ کھانا میرے خیال میں کم علمی ہو سکتی ہے ۔
 
MAL1K

محفلین
ابنِ صفی ایک عظیم مصنف تھے جنہوں نے جاسوسی ادب کی داغ بیل برِصغیر پاک و ہند میں رکھی ۔ اُن کی کتب تو قومی اثاثہ ہیں ۔ آخر کب تک کاپی رائیٹ کے نام پر ابنِ صفی کے فن کو بیچا جائے گا ۔ 50 - 60 سال کم تو نہیں ہوتے
 
باذوق

محفلین
موجودہ کاپی رائیٹ حقوق اور اسلام ۔ کے موضوع پر کسی نہ کسی کو کام ضرور کرنا چاہیے ۔ ۔ یہاں بہت سے لوگ موجود ہیں ۔ کسی نے تحقیق کی ہو توراہنمائی فرمائیں ۔(یہ درخواست باذوق بھائی کے لیے ہے)
اس سے ملتا جلتا سوال کچھ عرصہ قبل اردو مجلس پر کسی نے پوچھا تھا تو میں نے تفصیل سے یہاں کچھ کتب کے حوالوں سے ایک تحریر لکھی تھی۔

الاسلام سوال و جواب پر آپ یہ فتاوی پڑھ سکتے ہیں :
تقسيم كرنے كى غرض سے كيسٹيں اور سى ڈيز كاپى كرنا
مختلف قسم كے كاپى شدہ سوفٹ وئر پروگرام استعمال كرنا

ہمارے ایک بھائی نے کہا ہے کہ : اسلام کا درس تو اوپن سورس ہے
اور دوسرے بھائی کہتے ہیں کہ : اُن (ابن صفی) کی کتب تو قومی اثاثہ ہیں
اس کے جواب میں اسلام ہی کا ایک درس ، صحیح حدیث کی شکل میں پیش ہے :
رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
[ARABIC]لا يحل مال امرئ مسلم إلا بطيب نفس منه[/ARABIC]
كسى بھى مسلمان شخص كى اجازت اور رضامندى كے بغير اس كا مال حلال نہيں۔
(صحیح الجامع الصغیر ، کنز الاعمال ، مجمع الزوائد)
علامہ البانی نے اس روایت کو "صحیح الجامع الصغیر" میں صحیح‌ کہا ہے۔
 
باذوق

محفلین
میری رائے تو یہ ہے کہ اگر میں‌اپنی لائبریری میں‌کوئی کتاب رکھتا ہوں تو کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ مجھے کہے کہ اسے دوسروں کو فراہم نہ کرو
میں تو نہیں سمجھتا کہ ابن صفی کے لواحقین/وارثین نے ایسی کوئی پابندی لگائی ہوئی ہے کہ اگر آپ اپنی لائیبریری میں ابن صفی کی کتب کا ایک سیٹ رکھتے ہوں تو وہ آپ دوسروں کو پڑھنے کے لئے ہرگز فراہم نہ کریں۔

اپنی لائیبریری کی کتاب کسی کو پڑھنے دینا یہ الگ بات ہے ، لیکن اس کو اسکین کر کے نیٹ پر لگا دینا یہ ایک بالکل مختلف معاملہ ہے۔
اس کی مثال کو ایسے سمجھیں کہ آپ نے اڈوبی اکروباٹ رائیٹر سافٹ وئر (یا کوئی اور سافٹ وئر) رقم ادا کر کے خریدا اور اس کو اپنی ویب سائیٹ پر مع اپنے رجسٹریشن نمبر اور سیرئل نمبر کے ، اَپ لوڈ کر دیا ۔۔۔۔ تو نتیجہ کیا ہوگا؟؟
کیا آپ سافٹ‌وئر پائریسی کے قانون کے دائرے میں‌ گرفتار نہیں‌ ہوں‌گے؟ کیا آپ کی ویب سائیٹ کو اسی قانون کے تحت بلاک نہیں‌کیا جائے گا؟؟

جب سافٹ وئر پائریسی کا قانون ہم کو قبول ہے تو اشاعتی حقوق کے قوانین کو ہم کیوں قبول کرنا نہیں چاہتے ؟؟
 
Top