تن کا سودا کر لیتے ہیں ، من سے ہیں بے گانے لوگ

Ijaz Ahmed

محفلین
غزل

تن کا سودا کر لیتے ہیں ، من سے ہیں بے گانے لوگ
مخمل کاٹ کے ٹاٹ میں جوڑیں فن سے اب انجانے لوگ

اپنےغم کو دل میں رکھو تم کس کو سنانے جاؤگے
بن جاؤگے ایک تماشا، سمجھیں گے دیوانے لوگ

جن کو نہیں کچھ اپنی خبر ہے، ناداں ہیں اتراتے ہیں
خالی مغز میں کبر بھرا ہے، ہیں جانے پہچانے لوگ

گھرہے کہیں ویران مکیں سے اور مکیں بے گھر ہیں کہیں
دل میں گھر کرنے نہیں دیتے، بن جاتے پروانے لوگ

اپنے سائے سے اعجازؔ اب گھن مجھے آتی ہے پل پل
انساں جو پہلے ہوتےتھے، بن گئے سب افسانے لوگ
 
Top