زیک

مسافر
سیرنگیٹی اور تارنگیرے کا درمیانی فاصلہ کتنا ہے؟؟؟
سیرنگیٹی نیشنل پارک کافی بڑا ہے تقریباً پندرہ ہزار مربع کلومیٹر۔ لہذا کوئی ایک جگہ طے کرنی ہو گی جہاں سے فاصلہ ناپا جائے۔

ہم وسطی سیرنگیٹی سے انگورنگورو گئے۔ اس دن کا تمام فاصلہ سیر سپاٹے کو ملا کر 227 کلومیٹر تھا۔

اگلے دن انگورنگورو کریٹر کے اندر پھرے اور پھر تارنگیرے گئے۔ یہ کل فاصلہ 223 کلومیٹر تھا۔
 

سین خے

محفلین
قریب سے ہاتھی کئی دفعہ گزرے۔ شیر اور تیندوا بھی۔ جب ہاتھی قریب ہو تو کوئی الٹی پلٹی حرکت نہ کریں تو وہ اپنے راستے پر مگن رہے گا

یہ اصول زیادہ تر جنگلی جانوروں کے نزدیک ہونے پر اپنانے کی ضرورت رہتی ہے۔ کوئی بھی الٹی سیدھی حرکت کو جانور threat سمجھ سکتا ہے۔
 

سین خے

محفلین
سیرنگیٹی میں کہیں کہیں بڑے پتھروں والی چھوٹی پہاڑیاں ہیں جیسے پتھر زمین نے اگل دیئے ہوں۔ انہیں kopjes کہتے ہیں۔ اکثر ان پر شیر وغیرہ بیٹھے ملتے ہیں۔ ایک پر گئے تو وہاں leopard دیکھا۔


شاندار!!! کیا ہی خوبصورت جانور ہے۔ اس کے fur پر pattern کا بھی مقصد ہے اور وہ ہے camouflage۔
 

زیک

مسافر
یہ اصول زیادہ تر جنگلی جانوروں کے نزدیک ہونے پر اپنانے کی ضرورت رہتی ہے۔ کوئی بھی الٹی سیدھی حرکت کو جانور threat سمجھ سکتا ہے۔
Fight or flight response کی کہانی ہے۔ جانور زیادہ قریب ہو تو آپ کو خطرہ تصور کر لے تو حملہ کرنے کا چانس زیادہ ہے
 
Top