تم سے ہے مجھ کو پیار یہ اس نے کہا مجھے----برائے اصلاح

الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع؛راحل؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم سے ہے مجھ کو پیار یہ اس نے کہا مجھے
ہے تم پہ اعتبار یہ اس نے کہا مجھے
---------
ملنے کی ہم کو آپ اجازت تو دیجئے
آئیں گے بار بار یہ اس نے کہا مجھے
------------
جائیں نہ مجھ سے دور ہے موسم بہار کا
دل کو ملا قرار یہ اس نے کہا مجھے
------------
اگلے برس بھی آپ ملاقات کیجئے
آئے گی جب بہار یہ اس نے کہا مجھے
-------------
دل سے نکالنا بھی تو ممکن نہیں رہا
کرنا پڑے گا پیار یہ اس نے کہا مجھے
----------
جینا پڑے گا کو میرے بغیر اب
ہوتے رہیں کے خوار یہ اس نے کہا مجھے
--------
مجھ کو بھلا کے آپ نے اچھا نہیں کیا
روئیں گے بار بار یہ اس نے کہا مجھے
-----------
ارشد نے آج پیار کا اظہار کر دیا
اس کا تھا انتظار یہ اس نے کہا مجھ
----------
 
آخری تدوین:
Top