تمناؤں کی نیلی چاندنی میں

F@rzana

محفلین
تمناؤں کی نیلی چاندنی میں
کہاں ہو تم ہماری زندگی میں
کہاں ان سرخ پھولوں کو چھپاؤں
اداسی حل نہ ہو جائے خوشی میں
ترے الفاظ ہیں انمول تحفے
جو ڈھلتے جا رہے ہیں شاعری میں
مرا فوٹو سجا کمرے میں اس کے
یکایک ہو گئی کتنی بڑی میں
مری سوچوں کا دریا کیسے مڑتا
کہاں تم جیسی گہرائی کسی میں
ذرا بارش کی بے باکی تو دیکھو
چھماچھم آ گئی میری ہنسی میں
سوال اس کی انا کا آ گیا تھا
جوابا لکھ دیا نیناں سبھی میں
 

تیشہ

محفلین
F@rzana نے کہا:
تمناؤں کی نیلی چاندنی میں
کہاں ہو تم ہماری زندگی میں
کہاں ان سرخ پھولوں کو چھپاؤں
اداسی حل نہ ہو جائے خوشی میں
ترے الفاظ ہیں انمول تحفے
جو ڈھلتے جا رہے ہیں شاعری میں
مرا فوٹو سجا کمرے میں اس کے
یکایک ہو گئی کتنی بڑی میں
مری سوچوں کا دریا کیسے مڑتا
کہاں تم جیسی گہرائی کسی میں
ذرا بارش کی بے باکی تو دیکھو
چھماچھم آ گئی میری ہنسی میں
سوال اس کی انا کا آ گیا تھا
جوابا لکھ دیا نیناں سبھی میں


:lol: میں یہ دیکھکر گبھرائی گبھرائی بھاگی یہ تو سہیلی میرے نام کر چکی ہیں اب کس کو دے بیٹھی ؟ :lol: شکر ہے ابھی تک میری ہی ہے ۔ تسلی ہوئی 8)
 
Top