تعارف تمام احباب کو ادا کی طرف سے آداب۔۔۔

عاطف بٹ

محفلین
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید
یہ تعارف کا دھاگہ ہے، سو اپنے بارے میں کچھ بتائیے کہ کیا کرتی ہیں وغیرہ۔
 
ادا بٹیا! اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔ جو تھوڑی بہت اجنبیت ابھی اس نظام سے ہے وہ جاتی رہے اور آپ کو محفلین کا تعاون حاصل رہے گا۔ کسی بھی مشکل کی صورت میں منتظمین سے بلا تکلف رابطہ کریں۔ :) :) :)
 
بہت بہت شکریہ :)
 
خوش آمدید محترمہ۔ "ادا" سے یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے یہ تخلص ہو۔ امید ہے موصوفہ اشعار بھی کہتی ہوں گی۔ اردو ادب کی خدمت کا جذبہ قابل رشک ہے۔ موفق و موید رہیے۔ اگر کچھ تخلیقات ہیں ذاتی تو ضرور پیش کیجیے۔ ساتھ ایک حسن اتفاق ایسا ہے کہ محترمہ ہمارے ساتھ ہم پیشہ بھی ہیں۔ میرا مقصد سپہ گری سے نہیں "پری میڈیکل" سے ہے۔
 
ظاہر ہے ایف ایس سی میں نصاب سے ہی فرصت نہیں ملتی تو کچھ اور کہاں پڑھ پاتا ہے بندہ۔ :)
جناب اب ایسا بھی نہیں۔ احقر بھی اسی درجہ کا طالب علم ہے۔ لیکن یہ پسند کہاں کہاں کھینچ لے آتی ہے کہ نصاب کہاں رہ جاتا ہے اور خود بندہ کہاں نکل آتا ہے۔ ہمارے اس گھمبیر سفر کا آغاز نویں سے ہوا تھا۔ اب حالت آپ کے سامنے ہے کہ دو سال میں "من کجا اینجا کجا!" کے نعرے مار رہا ہوں!
 
Top