تل کو دوست رکھیں

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں اردو کے بڑے بڑے تھم (Pillar) موجود ہیں۔ جن کی اردو پڑھ کر سمجھنے کے لیے لُغت ساتھ رکھنی پڑتی ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
ذوالقرنین بھائی تل جس کے لڈو ملتے ہیں اور ریوڑیاں مشہور ہیں ویسے پنساری کی دوکان سے تل بھی مل جاتے ہیں
تل (ت کے نیچے زیرلگا کے پڑھا جائے گا) تل تو بیرون ملک بھی باآسانی دستیاب ہوجاتے ہیں کسی بھی انڈین یا پاکستانی دوکان سے
 
کیاامریکہ میں بھی پنسار سٹور ہیں؟
 
زبیر مرزا

محفلین
سب کچھ مل جاتا ہے انڈین پاکستانی دوکانوں سے
کالانمک، مصری، السی ، آملہ کافی چیزیں ویسے پنساری میں کراچی کی نسبت کہا تھا وہاں
بوہری بازار کافی مشہورپنساری کی دوکان ہے
 
کیا وہاں پر ہمدرد،قرشی وغیرہ کی پراڈکٹس بھی مل جاتی ہیں؟
 
ذوالقرنین

لائبریرین
واؤ! بہت خوب جناب! اسے ہم مقامی زبان میں کُنجِد (kunchid) بولتے ہیں اور اردو میں بھی یہی بولتے سنا ہے۔ جیسا کہ روغنِ کنجد وغیرہ وغیرہ۔
 
ذوالقرنین بھائی اردو میں ان کو تِل ہی کہتے ہیں۔ کُنجد مقامی زبان میں ہی مستعمل ہو گا۔
اردو کا ایک مشہور محاورہ ہے "ان تِلوں میں تیل نہیں" جس میں تِل ہی استعمال ہوا ہے۔
 
Top