اقتباسات تلاش از ممتاز مفتی

ہماری گلی میں ایک فقیر آتا ہے ۔ وہ صدا دیتا ہے ۔ ہر چند منٹ کے بعد اسکی صدا ساری گلی میں گونجتی ہے
“ میری باری کیوں دیر اتنی کری“
اسکی صدا سنکر مجھے غصہ آتا ہے ۔ میر ے اندر کی بھٹیارن چڑ چڑ دانے بھونتی ہے۔ ایک روز میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ۔ میں نے دوڑ کر فقیر کو پکڑ لیا ۔
“ یہ تو کیا کر رہا ہے بابے ؟ “ میں نے غصے سے پوچھا
“صدا دے رہا ہوں بابو جی ! “ وہ بولا
“کیا مطلب ہے تیرا اس صدا س
ے ؟ “ میں نے اسے ڈانٹا
“ میں منگتا ہوں ۔ مانگ رہا ہوں “ وہ بولا
“ کیا ایسے مانگا کرتے ہیں ۔ احمق پہلے مانگنا سیکھ ۔ جو مانگنا ہے منت کر کے مانگ ، ترلے کر ، سیس نوا ، دینے والے کا ادب کر ، احترام کر ۔ تُو تو اسکے خلاف شکایت کر رہا ہے ‘میری بار کیوں دیر اتنی کری ‘ بے وقوف دینے والے کی مرضی ہے چاہے جلدی دے چاہے دیر سے دے ، چاہے کم دے چاہے زیادہ دے ، چاہے دے چاہے نہ دے “
فقیر بولا “ جا بابو جی ! اپنا کام کر ہمارے معاملے میں دخل نہ دے ، مانگنے والا جانے اور دینے والا جانے تُو ماما لگتا ہے ۔ میں نے ساری زندگی یہی صدا دی ہے ۔اس نے کبھی ٹوکا نہیں مجھے ، کبھی غصہ نہیں کیا ۔ الٹا وہ مجھے دیتا رہا ہے ، دیتا رہا ہے
 

زبیر مرزا

محفلین
کیا بات ہے ان مصفین کی - آسانی سے بات سمجھا دیتے ہیں راہ دکھادیتے ہیں - اشفاق احمد ، بانوقدسیہ اور ممتازمفتی الگ الگ اندازتحریر لیکن ایک مکتبہ ءفکر سے تعلق
رکھنے کے باعث بڑی اہم باتوں کو عام انداز میں کہنے کا ہنرجانتے ہیں - سر اس مکتبہ ء فکر کو فروغ دیتی ایک مصنفہ عنیزہ سید ہیں ان کی تحریریں پڑھی آپ نے؟
سیدہ بی بی پر نیلم کا ایک دھاگہ ہے
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
رعب اسی پہ جمایا جاتا ہے جو رعب برداشت کرلے ۔۔۔۔۔
بہت خوب شراکت محترم سید بادشاہ
بہت دعائیں
 

سید زبیر

محفلین
سرکار ! اُوس نے تے کدی دیر نئیں کتی ، میں ای شہدا جلد بازی کرداں آں
ایک خوبصورت انتخاب شئیر کرنے کا بہت شکریہ ، لاجواب
سدا خوش رہیں
 
کیا بات ہے ان مصفین کی - آسانی سے بات سمجھا دیتے ہیں راہ دکھادیتے ہیں - اشفاق احمد ، بانوقدسیہ اور ممتازمفتی الگ الگ اندازتحریر لیکن ایک مکتبہ ءفکر سے تعلق
رکھنے کے باعث بڑی اہم باتوں کو عام انداز میں کہنے کا ہنرجانتے ہیں - سر ان کی مکتبہ ء فکر کو فروغ دیتی ایک مصنفہ عنیزہ سید ہیں ان کی تحریریں پڑھی آپ نے؟
سیدہ بی بی پر نیلم کا ایک دھاگہ ہے
رعب اسی پہ جمایا جاتا ہے جو رعب برداشت کرلے ۔۔۔ ۔۔
بہت خوب شراکت محترم سید بادشاہ
بہت دعائیں
مجھے بھی یہ بک بہت پسند ہے بابا
میں نے بھی ایک بار اس کے بہت سے اقتباسات شئیر کیے تھے۔
سرکار ! اُوس نے تے کدی دیر نئیں کتی ، میں ای شہدا جلد بازی کرداں آں
ایک خوبصورت انتخاب شئیر کرنے کا بہت شکریہ ، لاجواب
سدا خوش رہیں
زبیر مرزا نایاب عائشہ عزیز سید زبیر
آپ سب کا بہت بہت شکریہ
اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
 
Top