سبط الحسین

لائبریرین
السلام وعلیکم
استاد محترم ، آپ تمام جلدوں کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں ۔ میں نے ہر ایک جلد کے تمام متن کو اکٹھا کرکے ایک علیحدہ پیج کی شکل دے دی ہے۔ حالانکہ یہ کام کرتے ہوئے میں نے اپنی طرف سے کافی توجہ دی اور حد ممکن ٹیسٹنگ بھی کی ہے ۔ لیکن کیونکہ یہ سارا عمل خود کار ہے اور اس کے علاوہ ویب سائٹ کی فارمیٹنگ کوئی خاص اچھی حالت میں نہیں تھی اس لیے غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور چیز جو توجہ طلب ہے کہ www.urduquran.net اور http://www.tafheemulquran.net/1_Tafheem/0_Tafheem.html
ویب سائٹز پر رکوعات کی تقسیم مختلف ہے ۔ مثلا اردو قران پر موجود متن کو کل 554 رکوع میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ تفہیم القران ویب سائٹ پر تمام متن کو کل 558 رکوع میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اور یہ تفریق مندرجہ ذیل سورة میں پائی جاتی ہے ۔

Surah Ha Meem Sajdah(41) --> TafheemulQuran= 6, UrudQuran=4, Difference= 2​
Surah Shoora(42) --> TafheemulQuran= 5, UrudQuran=4, Difference= 1​
Surah Mumtahina(60) --> TafheemulQuran= 2, UrudQuran=1, Difference= 1​
 

الف عین

لائبریرین
رکوعوں کے درق کا تو اصل کتاب سے ملا کر دیکھنا ہوگا پھر تو۔ بہر حال بہت شکریہ سبط، میرا بہت وقت بچا دیا۔ جزاک اللہ خیراً
 

سبط الحسین

لائبریرین
السلام وعلیکم
استاد محترم ، دراصل مجھے یہ خیال بعد میں آیا کہ آپ کو صرف اردو ترجمے اور تفسیر کی ضرورت ہوگی ۔ اس لیے میں نے ایک اور ورژن تیار کیا ہے جس میں صرف اردو ترجمہ اور تفسیر شامل ہے۔ یہ ورژن آپ یہاں سے ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن پچھلی جلدوں میں پتہ نہیں کیوں، اکثر الفاظ جڑ گئے ہیں، ان کو مینوالی ٹھیک کرنا پڑ رہا ہے، جب کہ ویب پر کوئی پرابلم نہیں تھی، کمپوزنگ کی ہی اغلاط کے علاوہ۔ دیکھتا ہوں اس میں وہ غلطی نہ ہو۔ جزاک اللہ خیرا ایک بار پھر
 

سبط الحسین

لائبریرین
السلام وعلیکم ،
غلطی کی نشاندہی پر بہت شکریہ، دراصل یہ غلطی میرے سکرپٹ میں ایک مسئلے کی وجہ سے آ رہی تھی جس کو اب میں نے درست کر دیا ہے۔ اور نیا ورژن آپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں،
 
Top