مبارکباد تفسیر بھائی شکریہ اللہ آپ کو کامیاب فرمائیں آمین

الف عین

لائبریرین
خرم۔ میری کتابوں کی سائٹ پر نظم طباطبائی کی شرح بھی دیکھی کیا۔۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ تفسیر کا کام کم اہمیت کا ہے۔ محض یہ کہ کلامِ غالب کی تفسیر ھالی سے لے کر اب تک ہوتی آئی ہے۔ ہاں موجودہ زمانے میں شمس الررحمن کے علاوہ کسی نے غالب کی مزید تفہیم کی ضرورت محسوس نہیں کی تھی۔ اور اب تفسیر اس میدان یعنی تفسیرِ غالب کے میدان میں اترے ہیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
سر آپ تو جانتے ہیں میں کم علم ہوں اور ابھی تک شاعرے کے حوالے سے کچھ نا کچھ تلاش کرتا رہتا ہوں مجھے جو جو بات پسند آ رہی ہے میں اس حوالے سے دھاگے شروع کر رہا ہوں آپ کی کتابیں تو ہمارے لیے بہت اہم ہیں
 
گرو جی

محفلین
خرم۔ میری کتابوں کی سائٹ پر نظم طباطبائی کی شرح بھی دیکھی کیا۔۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ تفسیر کا کام کم اہمیت کا ہے۔ محض یہ کہ کلامِ غالب کی تفسیر ھالی سے لے کر اب تک ہوتی آئی ہے۔ ہاں موجودہ زمانے میں شمس الررحمن کے علاوہ کسی نے غالب کی مزید تفہیم کی ضرورت محسوس نہیں کی تھی۔ اور اب تفسیر اس میدان یعنی تفسیرِ غالب کے میدان میں اترے ہیں۔

جناب چھوٹا منہ اور بڑی بات مگر کچھ الفاظ کی تشریح چاہتا ہوں
طبائی تو سنا تھا طباطبائی کے لغوی معنی بتا دیں
الرحمن شاید صیح نام ہے
حالی ہے شاید

معذرت کیوں کہ شاید آپ یہ نہ سمجھیں کہ میں اپنی خفت مٹا رہا ہوں املے کی
 
محمد وارث

لائبریرین
سید حیدر نظم طباطبائی (درست طباطبائی ہی ہے)، بہت مشہور نقاد، شارح تھے، آپ شاعر بھی تھے، انکی 'شرح دیوانِ غالب' دہائیاں گزرنے کے بعد بھی آج تک غالب کی سب سے مستند شرح ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جناب چھوٹا منہ اور بڑی بات مگر کچھ الفاظ کی تشریح چاہتا ہوں
طبائی تو سنا تھا طباطبائی کے لغوی معنی بتا دیں
الرحمن شاید صیح نام ہے
حالی ہے شاید

معذرت کیوں کہ شاید آپ یہ نہ سمجھیں کہ میں اپنی خفت مٹا رہا ہوں املے کی

السلام علیکم

لغوی معنی کے لیے عربی / فارسی لغت سے معلوم ہو سکے گا ۔ البتہ اصطلاحی لحاظ سے دونوں درست ہیں یعنی طبا اور طباطبائی ۔

کچھ افراد کے نام کے ساتھ طبا لکھا نظر آئے گا اور کچھ افراد کے نام کے ساتھ طباطبائی لکھا نظر آئے گا ۔

طبا اور طباطبائی سید کو ظاہر کرتے ہیں دونوں ۔ فرق صرف یہ ہے کہ اگر نجیب الطرفین سید ہوں تو طباطبائی کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے ۔ اگر والدین میں سے صرف ایک جانب سے سید ہوں صرف والد / والدہ ، تو اس صورت میں طبا لکھا جاتا ہے نام کے ساتھ ۔
 
Top