تعلیمی خبریں

رباب واسطی

محفلین
1: پنجاب بھر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے موسم گرما اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد 16 اگست بروز جمعہ کو کھلیں گے۔

2: بورڈ میٹرک سیپلمٹری امتحان 2019 ٹرپل فیس کے ساتھ 9 اگست داخلہ کی آخری تاریخ ہے۔

3: میٹرک سیپلمٹری امتحان 2019 مورخہ 31 اگست بروز ہفتہ سے شروع ہو گا۔

4: جماعت نہم سالانہ امتحان 2019 کے نتیجے کا اعلان 19 اگست بروز سوموار صبح 10:10 کیا جائے گا۔

5: انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2019 کے نتیجے کا اعلان 4 ستمبر صبح 10:10 کیا جائے گا۔

6: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون رجسٹریشن سالانہ امتحان 2020 سنگل فیس کے ساتھ 4 ستمبر تک جاری رہے گی۔

7: فیڈرل بورڈ اسلام آباد میٹرک سیپلمٹری امتحان 2019 مورخہ 4 ستمبر سے شروع ہو گا۔

8: فیڈرل بورڈ اسلام آباد انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2019 کے نتیجے کا اعلان عید الاضحیٰ کے فوراً بعد متوقع ہے۔
9: پنجاب یونیورسٹی بی اے/بی ایس سی سیپلمٹری امتحان 2019 کے داخلے سنگل فیس کے ساتھ 22 اگست تک جاری رہیں گے۔

10: پنجاب یونیورسٹی بی کام پارٹ ون اور پارٹ ٹو سیپلمٹری امتحان 2019 کے داخلے سنگل فیس کے ساتھ 22 اگست تک جاری رہیں گے۔

11: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سمسٹر خزاں 2019 کے داخلے پروگرام میٹرک، ایف اے 4 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

12: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے داخلے پروگرام پی ایچ ڈی، ایم ایس، ایم فل، بی ایس مورخہ 19 اگست تک جاری رہیں گے۔

13: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے داخلے پروگرام ایم اے/ایم ایس سی، ایم ایڈ، بی ایڈ، بی اے جاری سٹوڈنٹس یکم ستمبر سے شروع ہوں گے۔
 
Top