تعزيت كى دعا

تعزيت كى دعا

حضرت اسامہ بن زيد رضى الله عنه سے روايت ہے کہ: ہم رسول الله صلى الله عليه وسلم كے پاس تھے كہ ان كى ايك بيٹی (رضي اللہ عنها ) نے ان كو پيغام بھيج کر بلايا ، ان كا ننھا بچہ حالت نزع ميں تھا ، آپ صلى الله عليه وسلم نے قاصد سے کہا: ان كے پاس واپس جاؤ اور ان سے کہو:

[ARABIC]إِنَّ لِلّهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى وَ كُلُّ شَىْءٍ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ[/ARABIC]

ترجمہ: بے شك اللہ ہی كا ہے جو اس نے لے ليا اور اسى كا ہے جواس نے ديا، اور اس کے پاس ہر چیز مقررہ وقت تك ہے، تمہیں صبر كرنا اور ثواب كى نيت رکھنا چاہیے ۔

([ARABIC]صحيح البخاري: كتاب التوحيد، باب: باب قول الله تبارك وتعالى { قل ادعوا الله أو ادعوا الرحمن، [/ARABIC]حديث نمبر 6942، [ARABIC]صحيح مسلم: كتاب الجنائز: باب البكاء على الميت، [/ARABIC]حديث نمبر 2174، اردو ترجمہ: مولانا داؤد راز دہلوى رحمہ اللہ)​
 
Top