تعارف کے زمرے میں ترمیم کا مسئلہ

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
تعارف، انٹرویو کے زمرے میں تدوین کا اختیار کیوں ختم ہوجاتا ہے؟ حتٰی کہ جس نے لڑی شروع کی ہے وہ بھی اپنے مراسلہ جات میں تدوین نہیں کرسکتا۔ یہ کیا بات ہوئی؟ (n)

urdu_web.jpg

اگر کسی بیچارے سے کچھ غلط لکھا گیا ہو تو کیا وہ اب ساری زندگی پچھتاتا ہی رہے گا۔ :oops:
منتظمین صاحبان سے گزارش ہے کہ اس طرف بھی کچھ توجہ کی جائے۔
عین نوازش ہوگی۔ :)

ورنہ آپ کے خارش ہوگی۔ :p
 
عثمان

محفلین
صرف تعارف ہی نہیں بلکہ کسی بھی زمرے میں یہ سہولت کچھ عرصہ کے بعد ختم ہوجاتی ہے۔
ایک طریقہ سے یہ اچھا ہی ہے، کہ سب کچھ ریکارڈ پر رہتا ہے۔ اگر ضرورت محسوس ہو انتظامیہ سے درخواست کر کے تدوین کروائی جا سکتی ہے۔
 
قصہ اینکہ تدوین کی سہولت کا بعض دفعہ احباب بے حد غلط استعمال فرما بیٹھتے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں ایک مثال۔ فلاں نے ڈھمکاں کو آن لائن دیکھ کر کچھ قبیح اور شدید فقروں میں کہیں درگت بنائی، ڈھمکاں اور ڈھمکاں کے اقربا نے پڑھا تو آگ بگولا ہو کر جوابی کاروائی میں ملوث ہو گئے، تب تک فلاں نے اپنا پیغام مدون کر کے انتہائی شائستہ سے شگوفے کھلا دیے اور منتظمین سمیت بعد میں آنے والے باقی لوگوں کی نظروں میں ڈھمکاں وغیرہم مجرم قرار پائے۔ اسی طرح بعض لوگ کسی معمولی ناراضگی کے باعث اپنے مراسلوں کو مدون کر کے ان کا مواد ختم کرنے لگ جاتے ہیں۔ :) :) :)

کسی بے چارے نے غلطی سے کچھ غلط لکھ دیا اور دوسرے بے چاروں نے اس کا اقباس لے لیا تو پہلا بے چارہ تو ویسے بھی تا حیات پچھتاتا رہے گا، الا یہ کہ انتظامیہ ہر کسی کو ہر کسی کے مراسلے مدون کرنے کا اختیار دے دے، یعنی فورم کی جگہ وکی کا سیٹ اپ کر دیا جائے۔ :) :) :)

مراسلہ ارسال کرنے کے بعد پانچ یا دس منٹ کی مدت رکھی گئی ہے جب تک تدوین کی جا سکتی ہے، یہ مدت عموماً پیغام ارسال کرنے کے بعد نظر ثانی کرتے ہوئے املا وغیرہ کی درستگی کے لیے کافی ہوتی ہے۔ بعد میں اپنے یا کسی اور کے کسی بھی مراسلے میں کوئی خامی نظر آئے یا کوئی تبدیلی مقصود ہو تو اس مراسلے کو رپورٹ کر دیں اور جو بھی تبدیلی درکار ہے اس کی رپورٹنگ نوٹ میں وضاحت فرما دیں۔ اپنے یا کسی اور کے مراسلے رپورٹ کرنا کوئی قبیح عمل نہیں، یہ منتظمین کی توجہ کسی توجہ طلب مراسلے کی طرف مبذول کرانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ غیر محدود مدت تک اپنے مراسلوں کو مدون کرنے کا اختیار اردو آئی ٹی ٹیوٹوریل کی ذیل میں مضامین کی ادارت کے زمرے میں موجود ہے جہاں کے مراسلے فقط صاحب مراسلہ اور منتظمین کو نظر آتے ہیں۔ :) :) :)
 
تجمل حسین

محفلین
معلومات کا بے حد شکریہ۔

اصل میں اس کی ضرورت یوں پیش آئی کہ کچھ دنوں قبلبن نافع مشرقی صاحب نے اپنے تعارف کی لڑی ارسال کی تو اس میں السلامُ علیکم لکھنے میں ان سے غلطی ہوگئی۔ جب ان کی توجہ الشفاء نے اس جانب مبذول کروائی تو انہوں نے اس کی درستگی کرنی چاہی مگر نہ ہوئی۔ اس وجہ سے یہ مسئلہ جناب کی عدالت عالیہ میں حاضر کرنا پڑا۔:)

نقل لف ہذا ہے۔۔۔:)

اسلام و علیکم:
تری دعا سے قضا تو بدل نہیں سکتی
مگر یہ عین ممکن ہے تو بدل جائے
تری دعا ہے ہو آرزو پوری تیری
مری دعا ہے تری آرزو بدل جائے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ : آپ کے تصحیح کا بہت بہت شکریہ، ازراہ کرم مجھے یہ عرض کرنے کی اجازت دیں کے میں اردو ابھی سیکھ رہا ہوں، غلطی کی معزرت چاہوں گا۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کے کوئی تو ہے جو آج کل کی دنیا میں ذوق اور شوق رکھتا ہے۔ میں نے شعر میں تَصْحِیح کرنے کی کوشش کی جو کے ناکام ثابت ہو رہی ہے اگر آپ کوتَصْحِیح کرنے کی ہدایات معلوم ہیں برائے مہربانی ارسال فرما دیجئے گا تاکہ میں اپنی غلطی کو درست کر سکوں۔ میں آپ تمام بہنوں اور بھائیوں کےاس محفل میں استقبال کرنے کا مشکور اور ممنون ہوں۔ و السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ

اگر ہوسکے تو تدوین کردیجئے گا۔

نوازش :)
 
arifkarim

معطل
السلامُ علیکم لکھنے میں ان سے غلطی ہوگئی۔
انہوں نے تو پھر اسلام و علیکم لکھا ہے۔ یار لوگ تو پتا نہیں اسکی جگہ کیا کیا لکھ دیتے ہیں۔ وہ کیا کہتے ہیں کوا چلا ہنس کی چال۔ جب عربی نہیں آتی تو لکھنے کی بھی کیا ضرورت ہے؟
 
تجمل حسین

محفلین
جب عربی نہیں آتی تو لکھنے کی بھی کیا ضرورت ہے؟
محترم غلطیوں سے ہی انسان سیکھتا ہے۔ اگر انسان غلطی نہ کرے تو اسے کیسے سمجھ آئے گا صحیح کیا ہے اور غلط کیا ہے؟
محترم عجیب منطق ہے آپ کی۔
اگر عربی نہیں آتی کیا لکھنی نہیں چاہیے۔
اس طرح تو پھر بچے کو کوئی زبان بھی نہیں سکھانی چاہیے۔ نہ بولنا نہ لکھنا۔ اگر اسے بولنا اور لکھنا نہیں آتا تو کیا ضرورت ہے اسے سکھانے کی وہ غلط الفاظ ہی بولے گا نا۔۔۔
یا پہلی بار ہی بالکل صحیح بولنا شروع کردے گا؟؟؟؟ :question:
آپ کے حساب سے تو پھر کچھ بھی نہیں سیکھنا چاہیے کہ ہوسکتا ہے انسان غلط کردے اس لیے کچھ سیکھے ہی نہ تاکہ غلط کرنے کا امکان ہی ختم ہوجائے۔
اب آپ آئندہ مزید کچھ بھی سیکھنا چھوڑ دیجئے کیونکہ ہوسکتا ہے آپ غلطی کرجائیں۔
کیا خیال ہے؟؟؟:question:

الفاظ کچھ زیادہ سخت ہوگئے ہوں تو معذرت! :p

محترم بن نافع مشرقی صاحب ان کی بات سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں۔ ہم ہیں نا آپ کے ساتھ۔۔آپ دل کھول کر لکھیے عربی ، اردو یا پھر انگریزی کی بھی جتنی مرضی بازو اور ٹانگیں توڑیں کوئی پابندی نہیں۔ اگر کہیں کچھ غلط لکھا بھی گیا تو کوئی بات نہیں اگلی بار اس لفظ کو صحیح لکھ دیجئے گا۔ :sneaky:
 
میرا مطلب تھا کہ جو بھی لکھیں تھوڑا تحقیق کر کے لکھیں کہ عربی میں اسلام و علیکم وغیرہ تو ہوتا نہیں :)
 
Top