تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عدالت معاشرے کے مزید لالچی انسان پر نظر رکھنے کا عزم مصمم کیے ہوئے ہے!!!
حضورِ والا ناچیز کا یہ ارادہ تھا کہ عدالتِ محفلیہ کی خدمت کی جائے اور اسے رقوم کی وصولی میں کسی دقّت کا سامنا نہ کرنا پڑے
 
سید عمران

محفلین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

ہم کیوں عدالت کی کرسی پر چڑھیں گے۔۔۔ عدالت خود ہمیں کرسی پیش کرے گی ۔۔۔

کہ جلدی سے اسے جھاڑ پونچھ دو تا کہ سید عمران محترم بطور جج تشریف فرما ہو سکیں
عدالت پہلے ہی اپنے اعلیٰ مقام پر فائز ہے۔۔۔
اسے اس نوعیت کی مسکہ پالش لگا اس کا احترام مجروح کرنے کی سعیِ مذمومہ نہ کی جائے!!!
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عدالت معاشرے کے مزید لالچی انسان پر نظر رکھنے کا عزم مصمم کیے ہوئے ہے!!!
ہمیں اپنی خاص سر پرستی میں لے لیجئیے ہمارے تحفظ کی خاطر جج صاحب۔۔۔ ورنہ دیکھ رہے ہیں جو گھیرا کل رانا صاحب کے گرد تھا۔۔۔ آج ہماری طرف بڑھ رہا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہمیں اپنی خاص سر پرستی میں لے لیجئیے ہمارے تحفظ کی خاطر جج صاحب۔۔۔ ورنہ دیکھ رہے ہیں جو گھیرا کل رانا صاحب کے گرد تھا۔۔۔ آج ہماری طرف بڑھ رہا ہے۔
مجرم کو اپنی بات پیش کرنے کا وقت دیا جائے گا لیکن ابھی آپ خاموش رہیے
 
سید عمران

محفلین
حضورِ والا ناچیز کا یہ ارادہ تھا کہ عدالتِ محفلیہ کی خدمت کی جائے اور اسے رقوم کی وصولی میں کسی دقّت کا سامنا نہ کرنا پڑے
شاباش۔۔۔
عدالت خوش ہوئی اور حاضر باش اعلیٰ افسر مسمی عبدا لرؤف کو مزید ترقی دے کر اپنا نائب مقرر کرتی ہے۔۔۔
حساب لگاکر بتایا جائے کہ ۵۰۰۰ یورو کے کتنے پاکستانی روپے بنتے ہیں؟؟؟
کیا یہ رقم عدالت کی کار کی مرمت اور گھر کی انٹیرئیر ڈیکوریشن کے لیے کافی ہوجائے گی؟؟؟
نیز مذکورہ اخراجات کے بعد بغرض توبہ استغفار عمرہ پر جانے کے لیے کتنی رقم بچے گی؟؟؟
اگر مذکورہ اخراجات کے لیے رقم کم ثابت ہوتو عدالت کو فی الفور آگاہ کیا جائے تاکہ عدالت انصاف کے ترازو کا بیلنس قائم رکھنے کے لیے ملزمہ پر عائد جرمانہ کی رقم میں مزید اضافہ کرے!!!
 
Top