تعارف تعارفِ حجازؔ مہدی (مفصل)

بھئی بہت خوب! :)
اگرچہ ہم ایران میں آپ کے قیام کے متعلق مزید جاننے کے متمنی ہیں۔ :)
آپ کے ترجمہ شدہ ایرانی ڈرامے جب یوٹیوب پر پہنچیں تو یہاں لنک ضرور لگائیے گا۔ :)
بہت شکریہ۔
ایران میں قیام کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے ہمارے معاشقوں کا پیچھا کیجیے! ;)
یا سفرنامے کا انتظار :)
جی ضرور شئیر کریں گے! :)
 
Kalimallah Sangrasi

محفلین
ﺍﻧﺪﺍﺯ ﺗﻌﺎﺭﻑ
ﻻﺟﻮﺍﺏ ﺍﺳﺖ
ﺑﺰﺭﮔﻮﺍﺭ!
ﻭﯾﺴﮯ ﺁﭖ ﻧﮯ
ﺯﺑﺎﻧﻮﮞ ﺳﮯ
ﺻﺤﯿﺢ ﮐﮭﻠﻮﺍﮌﮐﯿﺎ
ﮨﮯ!
ﺍﺏ ﺗﻮﮐﮭﯿﭽﮍﯼ
ﭘﮏ ﭼﮑﯽ ﮨﻮﮔﯽ؟
ﻣﻄﺒﻞ ﺗﺮﮐﯽ
ﮈﺭﺍﻣﻮﮞ
ﮐﮯﭘﯿﭽﮭﮯ
ﻣﻮﺻﻮﻑ ﮐﺎ ﯾﺪ
ﻃﻮﻟﯽ ﮨﮯ
 
سلام حجاز بھائی، مصروفیت کی وجہ سے میں یہ تحریر پڑھ نہیں سکا تھا - شرمندگی بھی ہو رہی تھی کہ آپ نے اس قدر التفات فرمایا اور میں پڑھ بھی نہیں سکا -
خیر اب پڑھی - احساس ہوا کہ واقعی نہ پڑھنا نقصان ہی نقصان تھا - آپ ماشاء الله بہت اچھا لکھتے ہیں - سادہ بھی اور رواں بھی اور کیوں نہ ہو صاحب ، فارسی اردو کے ماہر ہیں اور پھر تعلق بھی لکھنے لکھانے سے ہی ہے - آپکے والد بزرگوار نے بہت محنت اور شفقت سے پرورش کی الله نے آپکی صورت اسکا صلہ بھی دیا الله آپ سب کو اپنی رحمت خاصہ سے نوازے -

ویسے آپ نے ساری بتائیں لکھ دیں مگر کمال مہارت سے سن پیدائش چھپا گئے - خیر "تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں" یہ تو اندازہ ہو ہی گیا کہ یہ بات کم از کام مزدا بس کے ایجاد کے بعد کی ہے اور مزدا تقریباً ١٩٥٠ کے لگ بھگ چلنا شروع ہو گئی تھی- اس اندازے سے اپ بھی پچاس کی دہائی میں ہی کھڑے نظر آرہے ہیں :p:p:p (مذاق)

آپکا التفات دیکھ کر ہمت بندھی ہے کہ، آپ سے شاعری کی درخواست بھی کرسکیں - کچھ غزلیں کچھ نظمیں ہمیں بھی سنائیں - نثر میں بھی کچھ ہو جائے تو مزہ ہی آجانے -
 
عثمان

موصوف کی تصاویر یہیں محفل میں دستیاب ہیں۔ التفات کا ثبوت دیجیے اور کھوج ڈالیے۔ :)
 
عبدالحسیب

محفلین
واقعی تعارف کا حق ادا کردیا آپ نے مہدی نقوی حجاز
بہترین تعارف ،کہیں سے کوئی کمی بیشی نظر نہیں آتی۔لکھتے رہیں۔اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ

ویسے ان شاء اللہ جب بھی آپ سے ملاقات ہوگی گفتگو کا آغاز فرانز قافقا سے ہی ہوگا:) اور فلسفہ میں تو نطشے پہلے ہی سے ہیں اگر برگساں سے بھی کچھ قسمت آزمائی کا اتفاق ہوا ہو تو انہیں بھی شریکِ گفتگو کر لیا جائے گا :)
 
سلام حجاز بھائی، مصروفیت کی وجہ سے میں یہ تحریر پڑھ نہیں سکا تھا - شرمندگی بھی ہو رہی تھی کہ آپ نے اس قدر التفات فرمایا اور میں پڑھ بھی نہیں سکا -
علیک السلام! نجانے ہمیں کیوں ایسا محسوس ہوتا رہا کہ آپ پڑھ چکے ہیں! :)
آپ ماشاء الله بہت اچھا لکھتے ہیں - سادہ بھی اور رواں بھی
اس جملے کو قاب کر کے تاق پر سجا دیا جائے محفل کے۔ ہمیں محفل میں ژولیدہ خیال، ژند نگار، ژندہ فکر، مشکل پسند، مشکل دوست، مشکل گو، مشکل نویس۔۔۔ الخ سبھی کچھ سمجھا اور کہا جاتا رہا ہے، سوائے اس کے جو آپ نے فرمایا۔ بھئی اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ محفل پر بازگشت کے بعد ہم میں مثبت تبدیلی دیکھی جا رہی ہے!
اس اندازے سے اپ بھی پچاس کی دہائی میں ہی کھڑے نظر آرہے ہیں
کیا ہی اچھا اندازہ ہے۔ اسی محفل میں ہماری عمر پر ستر اکتر کا قیاس بھی گزرا ہے۔
آپکا التفات دیکھ کر ہمت بندھی ہے کہ، آپ سے شاعری کی درخواست بھی کرسکیں - کچھ غزلیں کچھ نظمیں ہمیں بھی سنائیں - نثر میں بھی کچھ ہو جائے تو مزہ ہی آجانے -
غزلیں، نظمیں، نثری نظمیں، مضامین، ترجمے، اور بہت کچھ محفل پر موجود ہے جناب۔ اور پھر آپ تو کراچی کے ہیں ماشاءاللہ، کسی بھی مشاعرے میں آجائیے کہ ہم ان دنوں کوئی مشاعرہ نہیں چھوڑ رہے، از جائی کہ ہماری کتاب آنے والی ہے۔ حلقۂ ارباب ذوق کے ممبر ہیں، لہٰذا اس کی بھی ہر نشست میں پائے جائیں گے۔ کبھی شام کو ٹہلتے ہوئے پریس کلب آجائیے، شام کے اوقات میں وہاں دستیاب ہو جائیں گے ;)
 
موصوف کی تصاویر یہیں محفل میں دستیاب ہیں۔ التفات کا ثبوت دیجیے اور کھوج ڈالیے۔ :)
ارے صاحب کیوں رسوا کرنے پر تلے ہیں؟ :D
کھوجنے کی کیا ضرورت ہے- حجاز بھائی خود دیکھا دیں گے -
کیوں حجاز بھائی ؟
جی بالکل ہم خود دکھا دیتے ہیں، آپ کہاں کھوجنے کی کھکھیڑ آٹھائیے گا!!!
10991149_1644058455822019_6547222844980212207_n.jpg

یوں تو اوتار میں موجود تصویر بھی ہماری ہی ہے لیکن وہ چونکہ فوٹوشاپ نامی جزیرے میں زیادہ ٹھہر کر آئی ہے لہٰذا رنگ جل گیا ہے! سو پیش ہے تازہ تریں!
 
واقعی تعارف کا حق ادا کردیا آپ نے مہدی نقوی حجاز
بہترین تعارف ،کہیں سے کوئی کمی بیشی نظر نہیں آتی۔لکھتے رہیں۔اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ

ویسے ان شاء اللہ جب بھی آپ سے ملاقات ہوگی گفتگو کا آغاز فرانز قافقا سے ہی ہوگا:) اور فلسفہ میں تو نطشے پہلے ہی سے ہیں اگر برگساں سے بھی کچھ قسمت آزمائی کا اتفاق ہوا ہو تو انہیں بھی شریکِ گفتگو کر لیا جائے گا :)
تعریف کے لیے رسمی سا شکریہ :)

بات دراصل یہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ فلسفے میں آلمانیوں(جرمنز) اور فکشن اور شاعری میں فرانسیسیوں کو ترجیح دیا ہے۔ قافکا اور برگساں دونوں اسی لپیٹ میں آجاتے ہیں!! :D جب کہ میں کسی زمانے میں ان دو کے لیے خاص استثنیٰ کا قائل تھا۔ بعد میں سمجھ آئی کہ بھائی کسی ایک سر پھرے جرمن اور ایک معقول فرینچ کے لیے اچھا بھلا کلیہ کیوں خراب کیا جاے آخر؟! :)
 
عثمان

محفلین
بہت خوب! :)
چونکہ ہم ہر ہفتہ سر مونڈھتے ہیں اس لیے لوگوں کے سروں پر بے تحاشہ زلفیں ہمیشہ حیرانی میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ :)
 
بھلا شخصیتوں کا تعارف بھی کبھی مکمل ہوتا ہے؟ یہ کیا کہ ایک مراسلے میں بات تمام کر دی اور عنوان میں مفصل کا لاحقہ جڑ دیا۔ ٹی وی کے لیے لکھتے ہیں، پھر تو تعارف کی بھی نہ صرف قسطیں ہونی چاہئیں بلکہ باقاعدہ "سیزن" ہونے چاہئیں! :) :) :)
حاصل کلام اینکہ اپنا لکھا پڑھواتے رہیں، خواہ نظم، خواہ نثر، خواہ تعارف، خواہ افسانہ۔۔۔ :) :) :)
 
Top