تضمین بر مصرع غالب

انیس جان

محفلین
مرضی تھی مری جاؤں جہاں رات گزاروں
آزاد تھا جب تک ترا شوہر نہ ہوا تھا

جب تک کہ نہ دیکھی ترے سینڈل کی تھی ایڑی
"میں معتقدِ فتنہِ محشر نہ ہوا تھا"
 
سید عاطف علی

لائبریرین
تضمین سے مراد کسی شاعر کی زمین میں اشعار کہنا۔
میرے خیال میں تو تضمین میں اصل شاعر کا مصرع یا شعر جوڑنا بھی ضروری ہوتا ہے ۔ واللہ اعلم ۔
محض زمین تو اتفاقاََ یا ارادۃََ بھی مشترک ہو جاتی ہے جیسا کہ طرحی مشاعروں میں ہوتا ہے ۔وہاں مصرع جوڑنا واجب نہیں ہوتا ۔
 
متفق
 
Top