تم نے دیکھے نہیں فرصت سے خدوخال میرے جب میں تصویر میں ہوتا ہوں، بہت بولتا ہوں
جاسمن لائبریرین اگست 16، 2022 #1 تم نے دیکھے نہیں فرصت سے خدوخال میرے جب میں تصویر میں ہوتا ہوں، بہت بولتا ہوں
گُلِ یاسمیں لائبریرین اگست 16، 2022 #2 تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورت ہم جہاں میں تیری تصویر لیے پھرتے ہیں ( امام بخش ناسخ)
گُلِ یاسمیں لائبریرین اگست 16، 2022 #3 چپ چاپ سنتی رہتی ہے پہروں شب فراق تصویر یار کو ہے مری گفتگو پسند ( داغ دہلوی)
گُلِ یاسمیں لائبریرین اگست 16، 2022 #4 میں نے تو یونہی راکھ میں پھیری تھیں انگلیاں دیکھا جو غور سے تری تصویر بن گئی