تری بات یاد آ گئی

La Alma

لائبریرین

تری بات یاد آ گئی
پھر اوقات یاد آ گئی

نشہ جیت کا کیا ہوا
کوئی مات یاد آ گئی ؟

نظر آئینے پر پڑی
گئی رات یاد آ گئی

نہ خود کو بھلائے بنی
کجا ذات یاد آ گئی

ترا دیکھ کر التفات
کوئی گھات یاد آ گئی

لگی آنسوؤں کی جھڑی
تو برسات یاد آ گئی

محبت ملی اس طرح
کہ خیرات یاد آ گئی

 

الف عین

لائبریرین
یہی میرا خیال تھا لیکن ایک آدھ مصرعے پر شک ہوا تھا۔
غزل درست ہےفنی طور سے۔ لیکن مطلع سمجھ میں نہیں آیا، یہاں اوقات کا کیا محل؟
دوسرےشعر میں نشہ بر ون فعَل غلط ہے، درست نشّہ، فعلن ہے۔یا’ ہ ‘گرانے پر فعل۔
 
Top