ترک صدر طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

جاسم محمد

محفلین
ترک صدر طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ویب ڈیسک جمعرات 13 فروری 2020

1985923-erdagan-1581597111-282-640x480.jpg

ترک صدر اور وزیراعظم ون آن ون ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ فوٹو : ٹوئٹر


اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ترک صدر کے طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے ہمراہ ترک صدر، ان کی اہلیہ اور وفد کا استقبال کیا۔

12-1581597398.jpg


نور خان ایئر بیس سے ترک صدر کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔ بعد ازاں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے جب کہ ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان ون آن ون ملاقات بھی کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ترک صدر مسلم دنیا کے پسندیدہ ترین رہنما قرار
ایکسپریس نیوز 2 گھنٹے پہلے
1987690-tayyaberdoganx-1581692366-122-640x480.jpg

گیلپ انٹرنیشنل کے سروے میں دنیا بھر سے 5 ہزار 261 افراد سے رائے لی گئی ۔ فوٹو : فائل


نیویارک: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان مسلم ممالک کے پسندیدہ ترین رہنماؤں میں سر فہرست ہیں۔

معروف ادارے گیلپ انٹرنیشنل نے پسندیدہ عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں دنیا بھر سے 5 ہزار 261 افراد سے رائے لی گئی۔

gallup-survey-1581693266.jpg


سروے کے مطابق مسلم ممالک میں ترک صدررجب طیب اردوان مسلم ممالک کے پسندیدہ ترین رہنماؤں میں سر فہرست ہیں جب کہ سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلمان دوسرے اور ایران کے صدر حسن روحانی تیسرے نمبر پرہیں۔

gallup-survey2-1581693270.jpg


اس کے علاوہ عالمی رہنماؤں میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل پہلے نمبر پر ہیں جب کہ فرانس کے صدرمیکرون دوسرے اورروس کے صدرپیوٹن تیسرے نمبر پرہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
1987554-pakturkey-1581689541-396-640x480.jpg

پاک ترک ایم اویوز پر دستخط نئے دور کا آغاز ہے، ایم او یوز سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، عمران خان۔ فوٹو:فائل


اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں اور ترکی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی موجودگی میں پاکستان اور ترکی کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جن معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ان کے تحت دونوں ممالک اطلاعات و نشریات کے شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے، تجارت اور سرمایہ کاری کے مختلف دستاویزات پر بھی دستخط ہوئے جس کے ذریعے ترک سرمایہ کار پاکستان میں جاری منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں گے، اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

معاہدوں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اور اعلیٰ تعلیم اور سائنس اور سائنسی تحقیق کے شعبوں کو وسیع کیا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و عسکری روابط جو پہلے سے ہی موجود ہیں انہیں بڑھایا جائے گا، اور ادارہ جاتی سطح پر مشاورت کے عمل کو بڑھانے پر پیش رفت ہوگی، دونوں ممالک کے عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے پر بھی مختلف معاہدے کئے گئے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے دور میں ترکی کی ترقی سےسیکھناچاہتےہیں، پاک ترک ایم اویوز پر دستخط نئے دور کا آغاز ہے، ایم او یوز سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
 

جاسم محمد

محفلین
کشمیر ہمارے لیے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے، ترک صدر
ویب ڈیسک جمع۔ء 14 فروری 2020
1987101-erdoganpakparlimanet-1581677704-941-640x480.jpg

ایف اے ٹی ایف میں دباؤ کے باوجود پاکستان کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتا ہوں فوٹو:ریڈیو پاکستان


اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کشمیر بھی ترکی کیلئے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ کشمیر بھی ترکی کیلئے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے رکھتا ہے، ہمارے کشمیری بھائیوں کو حالیہ بھارتی اقدامت سے بہت نقصان ہوا ہے، ترکی مسئلہ کشمیر کو امن اور انصاف کے ذریعے حل کرنے کے فیصلے پر قائم ہے، پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں دباؤ کے باوجود پاکستان کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان کی خطے میں دہشتگردی کو ختم کرنے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ترکی کے سرمایہ کاروں کے بڑے گروپ کے ساتھ یہاں آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں سے محبت نہیں کریں گے تو اور کس سے کریں گے، انہوں نے اپنے پیٹ کاٹ کرکے ہماری مدد کی جسے کبھی نہیں بھول سکتے، ہم ترکی کیلئے سجدے میں دعائیں کرنے والوں کیسے فراموش کر سکتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے، ہمارا پاکستان کے ساتھ دل کا رشتہ ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ پاکستان کا دکھ ہمارا دکھ ہے اور اس کی کامیابی ہماری کامیابی ہے، ترک تحریک آزادی کی حمایت میں پاکستانی خواتین نے اپنے زیور بیچ دیے، ہماری دوستی مفاد پر نہیں عشق و محبت پر مبنی ہے، میں نے پاکستان میں کبھی بھی خود کو اجنبی محسوس نہیں کیا، پاکستان میرے لیے دوسرے گھر کا درجہ رکھتا ہے، پاکستانی عوام کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتا ہوں، ان کے خلوص اور مہمان نوازی پر شکرگزار ہوں، آج پاکستان اور ترکی کے تعلقات سب کیلئے قابل رشک ہیں۔

ترک صدر سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم آبادیوں کو اسلامو فوبیہ جیسی حقارت آمیزمذہبی منافرت کا سامنا ہے، بھارت نے جس انداز سے مقبوضہ کشمیر کو اپنی نوآبادی میں تبدیل کیا ، مہذب دنیا میں اِس کی مثال نہیں ملتی، جس مردِ مجاہد نے بے باکی سے کشمیریوں کی ترجمانی کی وہ ترک صدر کی ذات گرامی ہے، دو ٹوک موقف پریہ ایوان، اہلِ کشمیر اوراہل پاکستان آپ کو اور آپ کی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ پہنچے تو وزیراعظم عمران خان نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔ اس موقع پر پارلیمنٹ کو پاکستان اور ترکی کے جھنڈوں سے سجایا گیا جبکہ گیلریز کو گلدستوں سے مزین کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان، مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفراء، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔

رجب طیب اردوان کا یہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چوتھا خطاب ہے۔ اس سے پہلے وہ بطور وزیراعظم دوبار اور بطورصدر ایک بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرچکے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ترکی کا پاکستان کے ساتھ تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان
ویب ڈیسک جمع۔ء 14 فروری 2020
1987437-rajabtayyaberdogan-1581677337-156-640x480.jpg

پاک ترک باہمی تجارتی حجم اپنی صلاحیتوں سےکہیں کم ہے، رجب طیب اردوان فوٹو:فائل


اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کےساتھ تجارت کا حجم 5ارب ڈالرتک لےجانےکااعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان ہمارادوسراگھرہے،یہاں آکربہت خوشی ہوئی، اتنی اچھی میزبانی پرپاکستان کاشکرگزارہوں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاک ترک باہمی تجارتی حجم اپنی صلاحیتوں سےکہیں کم ہے، پاکستان کیساتھ تجارت کو5ارب ڈالرتک لےجائیں گے، ہمیں دوطرفہ تجارت کومزیدفروغ دیناچاہیے، ترکی نےپاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاہے، چاہتےہیں مزیدپاکستانی تاجر بھی ترکی میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان کیلئےترک ویزوں میں آسانی پیداکریں گے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ مختلف سطح پرتعلقات کوفروغ دےرہےہیں، سی پیک منصوبےسےپاکستانی معیشت مضبوط ہوگی، ترکی کوبھی مشکل معاشی حالات کاسامناتھا،عزم وہمت سےقابو پایا۔

ترک صدرنے مزید کہا کہ پاکستانی علاج کیلئےبیرون ملک کوترجیح دیتے، انہیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی، ترکی میں اعلیٰ علاج کی تمام سہولتیں میسرہیں، پاکستانیوں کےعلاج کیلئےترکی کےدروازےکھلےہیں۔
 
Top