ترجمے کا کام پھر سے

زیک

مسافر
مجھے علم ہے کہ یہ کام بہت سست پڑ چکا ہے بلکہ کافی عرصے سے تو کچھ ہوا ہی نہیں۔ اس میں میری غلطی بھی ہے کہ میں اسے وقت نہ دے سکا کہ دوست نے تو فوراً ترجمہ کر دیا تھا۔

اب میں پیر تک ترجمے کی فائلوں پر نظر ڈال کر ان کو اپنی ورڈپریس کی ٹیسٹ انسٹالیشن پر لاگو کر دوں گا۔ پھر ایک دو ہفتے میں context کے حساب سے ترجمے کی نوک پلک سنواری جا سکتی ہے۔
 
اب اس سلسلے میں قیصرانی اور جویریہ کو بھی شریک کیا جا سکتا ہے بلکہ رضوان بھی شاید تیار ہو جائیں۔ آپ ذرا اس پر دوبارہ تفصیلا روشنی ڈالیں۔
 

دوست

محفلین
زکریا بھائی میں حریان ہوں کہ سیاق و سباق کے لحاظ سے ترجمہ کیسے غلط ہے۔ میں نے پوری کوشش کی تھی کہ لفظ بہ لفظ اور موقع کی مناسبت سے ترجمہ کروں الفاظ کے انتخاب میں بھی کوئی کمی نہ چھوڑنے کی کوشش کی تھی۔ پھر بھی کسر رہے تو یہ میں سمجھا نہیں‌ کہ آپ context سے کیا مراد لے رہے ہیں۔
دوسرے ایک ترجمہ میرے ذہن میں‌مزید آیا تھا۔ اپڈیٹ کرنے کا ترجمہ میں نے تازہ کرنا کیا تھا اس کو جدید کرنا کرلیں۔یہ بہترین رہے گا۔ اس طرح اپڈیٹ اسم کے لیے جدت کا لفظ با آسانی استعمال ہوسکتا ہے جو بامعنی بھی ہے اور سادہ بھی۔ باقی کوئی مدد ہو تو میں حاضر ہوں۔
 

زیک

مسافر
دوست: میں نے یہ بالکل نہیں کہا کہ ترجمہ غلط ہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ جب اصل ایپلیکیشن میں لکھا ہوا دیکھیں گے تو یقیناً کچھ اندازہ ہو گا کہ تھوڑی بہت بہتری کی گنجائش ہے خاص طور پر ان مسیجز میں جہاں variables کا استعمال ہوا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
ورڈ پریس 2.0.3 ریلیز ہو گیا ہے۔ ذرا دیکھا جائے کہ اس میں کون سی فائلوں کی اہم تبدیلی ہے۔
 

زیک

مسافر
ترجمے کے لئے کوئی خاص تبدیلی نہیں ہے۔ صرف دو چار نئے مسیج ہیں۔
 
Top